عمران خان حکومت کب رخصت ہوگی، سلیم صافی نے بتا دیا

سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا خاتمہ اسی سال کے آخر تک ہو تا نظر آ رہا ہے

سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کا خاتمہ اسی سال کے آخر تک ہو تا نظر آ رہا ہے۔ عمران خان کے ساتھ ان کی کابینہ کو بھی گھر بھیج دیا جائے گا۔

سلیم صافی نے مزید کہا کہ عمران خان کی ایک سالہ کارکردگی نے ملک کی فیصلہ ساز قوتوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو ناصرف خارجہ محاذ پر بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے بلکہ ملکی معیشت بھی دن بدن بدترین ہوتی جا رہی ہے۔ عوام مہنگائی پر بلبلا اٹھے ہیں اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبیرز ہونے کو ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا طاقتور گٹھ جوڑ بھی عمران خان حکومت کو ان کی آئینی مدت پوری کرنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ کے طور پر موجود ہے۔

سلیم صافی نے کہا کہ ان تمام وجوہات کی بناء پر عمران خان حکومت کا خاتمہ اسی سال کے آخر تک ہوتا نظر آ رہاہے جس کے نتیجہ میں قومی حکومت تشکیل دینے کی منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept