فضل الرحمن کے ٹی وی انٹرویو پر پابندی کس کے کہنے پر لگی، بڑی خبر آگئی

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویوز بھی روک دیئے گئے تھے

اسلامی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ٹی وی انٹرویوز پر پابندی کس کے کہنے پر لگائی گئی ہے اس حوالہ سے بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل نے مولانا فضل الرحمن کا انٹرویو ریکارڈ کیا تھا جسے نشر کرنے کا وقت اور تاریخ سامنے آئی تو وزیراعظم عمران خان نے براہ راست میڈیا مالکان کو فون کر کے یہ انٹرویو نشر کرنے سے روک دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے انٹرویوز بھی روک دیئے گئے تھے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے سنگین نتائج دھمکیاں ملنے کے بعد نشر کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept