سعودی عرب کا ہزاروں پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد سے 54 ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں معاش کی غرض سے مقیم غیر ملکیوں کے لیے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد سے 54 ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے جب کہ ہزاروں پاکستانی مزدورں کو نئے قوانین کی خلاف ورزی پر قید، جرمانے اور ملک بدری کی سزائیں سنائے جانے کا خطرہ ہے جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت نے 20 ہزار ایسے پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جووہاں پر مختلف شعبوں میں برسہا برس سے ملازمتیں کر رہے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر سعودی عرب 20 ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ عمرا ن خان حکومت کے گذشتہ ایک برس کے دوران ملک کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں سے 10 لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept