ملک کا مستقبل ایف اے ٹی ایف کے حوالے کردیا گیا

اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا، جواگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی

ملک کا مستقبل ایف اے ٹی ایف کے حوالے کردیا گیا، ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امورحماد اظہر نے کی۔ حماد اظہرنے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اورتکنیکی سطح پرہر 4 ماہ کی پیش رفت پرحکام کوبریف کیا گیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کوحاصل کیا ہے،ایف اے ٹی ایف حکام کوبریفنگ پہلے سے بہت موثررہی۔

حماد اظہرنے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا، جواگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept