آغا سراج درانی کی فاروارڈ بلاک بنانے کی تردید

سراج درانی نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹرائل میں مخالفین سمیت کچھ اپنے بھی ملوث ہیں

آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹرائل میں مخالفین سمیت کچھ اپنے بھی ملوث ہیں۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، کوئی غلط کام کیا نہ ہی کرپشن کی، میرے ہاتھ صاف ہیں جو وقت ثابت کردے گا، جیلوں میں رہنا میرے لیے نئی بات نہیں، پیپلزپارٹی کا سچا جیالا ہوں جوجھکتا ہے نہ ہی بکتا ہے، کارکن بن کرشروعات کی، اتفاقی سیاست دان نہیں بنا، بلاول بھٹو، آصف زرداری اورفریال تالپور پرمکمل اعتماد ہے۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا پارٹی کے خلاف ہونے والی ایسی سازشوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر مکمل طور پرناکام بنائیں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept