نوازشریف کومراعات کی پیشکش،حیران کن انکشافات

میاں نواز شریف کو حکومت کی جانب سے پر کشش مراعات دینے کی مشروط پیشکش کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو حکومت کی جانب سے پر کشش مراعات دینے کی مشروط پیشکش کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں کی جانب سے میاں نوازشریف پر مختلف ذرائع سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اگر ملک سے باہر جانے کا وعدہ کر لیں تو ناصرف انہیں قانونی طور پر رہائی مل جائے گی بلکہ ان پر عائد الزامات کے تحت بنائے گئے مقدمات میں اٹھنے والے اخراجات بھی ادا کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ میاں نواز شریف نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک سے باہر جائیں اور نہ ہی حکومتی شرائط پر رہائی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept