ایف اے ٹی ایف،بھارت کامیاب،پاکستان مایوس

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلہ میں اجلاس کے دوران کوئی فیصلہ نہیں کیا

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے سلسلہ میں اجلاس کے دوران کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ بھارت اس بین الاقوامی ادارے پر مسلسل دباؤ بڑھا رہا ہے کہ پاکستان کو ناصرف گرے لسٹ سے نہ نکالا جائے بلکہ اسے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں نہ کرنے کے الزامات کے تحت بلیک لسٹ کر دیا جائے جس کی وجہ سے حکومت پاکستان مایوسی کا شکار ہے۔

واضح ہو کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے گرے لسٹ سے باہر نہ کرنے کی وجہ سے پاکستان کو شدید ترین معاشی اور اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایشیاء پیسیفیک گروپ نے پیر کو بنکاک میں منعقدہ اجلاس میں پاکستان کی پیش کردہ عملدرآمد رپورٹ کا جائزہ لیا۔ وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستان کے 15 رْکنی وفد نے اجلاس کے پہلے دن اپنی پیش کردہ رپورٹ کا دفاع کیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept