نوازشریف سے ڈیل کے لئے اہم دوست ملک پھرسرگرم

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاملات حل کرانے اور ڈیل کے لئے ایک اہم دوست ملک پھر سرگرم ہوچکاہے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاملات حل کرانے اور ڈیل کے لئے ایک اہم دوست ملک پھر سرگرم ہوچکاہے، کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان کے سب سے زیادہ قابل اعتبار ملک چین کے صدر سابق وزیراعظم کی ڈیل کے لئے پھر سے سرگرم ہوگیا ہے ۔ چین کا موقف ہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری چینی حکومت اور ادارے کررہے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ان منصوبوں میں ناصرف سستی آچکی ہے بلکہ ان کے مستقبل پر اسے تشویش بھی لاحق ہے۔

یہ امرقابل ذکر ہے چین نے میاں نوازشریف کے دور میں پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی اور ان منصوبوں میں سی پیک اور وب بیلٹ ون روڈ سمیت توانائی کے شعبے بھی شامل ہیں ، چین کے نوازشریف کے معاملہ میں سرگرم ہونے کا مطلب ہے اگلے دنوں میں کوئی بڑی تبدیلی آنے والی ہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے نوازشریف اور مقتدر قوتوں کے درمیان ڈیل کی خبریں گرم ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept