فواد چوہدری کی مشکلات میں اضافہ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر، اوراس پر سماعت کل ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس سے کاز لسٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے درخواست صحافی سمیع اللہ ابراہیم نے اپنے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن میں درست معلومات نہیں دیں، فواد چوہدری کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ درخواست میں وفاقی وزیر فوادچوہدری،الیکشن کمیشن، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept