سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی،حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ کرنے والے زائرین پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی،حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ کرنے والے زائرین پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے دوسری بار عمرہ کرنے والے زائرین پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔دوبارہ عمرہ کی ادائیگی پر لاگو فیس ختم کرنے کے سعودی حکومت کے فیصلے کی تصدیق اور خیر مقدم کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزارت مذہبی امور کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سعودی حکومت کی جانب سے دوبارہ عمرہ پر 2 ہزار ریال فیس ختم کرنے کا اعلان خوش آئندہ ہے، اس اقدام سے پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept