فریال تالپور کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری کیے گئے پروڈکشن آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو 13 ستمبر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لایاجائے

قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی جانب سے چیئرمین نیب، سیکریٹری وزارت داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب کو اس ضمن میں مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری کیے گئے پروڈکشن آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور کو 13 ستمبر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں لایاجائے۔ دوسری جانب اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی اور جاوید حنیف کو سندھ اسمبلی لانے کے لیے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept