”جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا“ مشیر اطلاعات نے فضل الرحمان کو بتا دیا

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے کہ ”جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا“۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے کہ ”جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا“۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب بلاول کے بیان کا مطلب ہے کہ ”جاگدے رہنا، ساڈے تے نہ رہنا“۔ انہوں نے کہا کہ بلاول چاہتے ہیں کہ دھرنا مولانا فضل الرحمان اور مدارس کے بچے دیں اور وہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر کرسی پر بیٹھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہا تھا کہ اپوزیشن آپس میں سیاست کررہی ہے پہلے ہی کہا تھا کہ اپوزیشن کوخود اپوزیشن سے خطرہ ہے۔ مال بچاؤپارٹیاں مولانا صاحب کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش کررہی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب کراچی کا دورہ کرکے کچرے کی صفائی پر توجہ دیں، بدقسمتی سے وسائل سندھ کے غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی سندھ پر مسلط ہے، عوام کا بھلا ممکن نہیں ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept