ندیم چن کا فضل الرحمان کی گرفتاری کے حوالہ سے بڑا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان کولانگ مارچ سے پہلے گرفتار کیا جائے گا یا نہیں ، یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کا م ہے ، بے گناہ کسی کوبھی گرفتار نہیں ہونا چاہئ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے حوالہ سے بڑا دعویٰ، انہوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کولانگ مارچ سے پہلے گرفتار کیا جائے گا یا نہیں، یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کا م ہے، بے گناہ کسی کوبھی گرفتار نہیں ہونا چاہئے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ جس طر ح ق لیگ کیلئے بندے توڑے گئے تھے، اس طرح تو اس وقت نہیں توڑے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکن کبھی نہیں ٹوٹتے، وہ لوگ ٹوٹتے ہیں جن کو نوازا جاتاہے اوردوستیاں نبھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہورہی بلکہ خود مسلم لیگ ن میں گروپ بندی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جتنا بھی احتساب ہوا ہے اس میں ابھی تک کوئی مولوی قابو نہیں آیا اور نہ کوئی دائیں بازو کا قابو آیاہے بس حبیب جالب کوپڑھنے والے قابو آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں بلاول کبھی بھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی بیٹھنا چاہئے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept