ملالہ کو آئی فون 11 سے مماثلت کرنا مہنگا پڑ گیا

ملالہ نے کہا یہ واقعی عجب اتفاق ہے کہ میں نے یہ لباس ٹھیک اسی دن زیب تن کیا جس دن آئی فون 11 کو متعارف کیا گیا

 ملالہ یوسفزئی کو نئے متعارف کئے گئے آئی فون 11 کی اپنے لباس سے مماثلت ظاہر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ملالہ کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی فون کے چاہنے والوں کے لئے امریکا میں آئی فون الیون کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں آئی فون 11 پیش کیا گیا تو نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے نئے موڈل کا اپنے لباس سے موازنہ کیا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے لباس کی ایک تصویر شیئر کی جس پر آئی فون الیون پر لگے تین کیمرے کی ترتیب میں تین ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ واقعی عجب اتفاق ہے کہ میں نے یہ لباس ٹھیک اسی دن زیب تن کیا جس دن آئی فون 11 کو متعارف کیا گیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept