نوازشریف، اسٹیبلشمنٹ رابطے، شہباز شریف پیغام رساں بن گئے

سیاسی حلقوں میں یہ افواہیں گذشتہ کئی روز سے گردش کررہی ہیں کہ شہباز شریف ڈیل کے لئے سرگرم ہیں

نوازشریف کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پیغام رساں کا کردار ادا کررہے ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوں میں یہ افواہیں گذشتہ کئی روز سے گردش کررہی ہیں کہ شہباز شریف ڈیل کے لئے سرگرم ہیں اور اس سلسلہ میں وہ اسٹیبلشمنٹ اور میاں نوازشریف کے درمیان رابطے اور پیغام رساں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے سمیت متعدد وفاقی وزراء انکشاف کر چکے ہیں کہ شہباز شریف ڈیل کے لئے متحرک ہیں اور جلد ہی نوازشریف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل طے پا جائے گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept