حکومت خوفزدہ، مریم نواز کے خلاف ایک اور کیس تیار

مریم نواز سے شمیم شوگر مل کی خریداری سے متعلق سوالات،دوران تفتیش مریم نواز کوشمیم شوگر مل کی خریداری کا معاہدہ دکھایا گیا

عمران خان حکومت نے خوفزدہ ہو کر مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم کیخلاف ایک اور کیس تیار کر کے نیب انکوائری کا آغاز کروا دیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق نیب نے شمیم شوگر مل سے متعلق نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز سے شمیم شوگر مل سے متعلق بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے،مریم نواز سے شمیم شوگر مل کی خریداری سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں،دوران تفتیش مریم نواز کوشمیم شوگر مل کی خریداری کا معاہدہ دکھایا گیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگر مل کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کے عوض خریدا گیا،ملزمان نے میسرز مونو گروپ کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ادائیگی کی، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے ایک بار پھر راہ فرار اختیار کی اور خاموشی اختیار کی، مریم نواز سے پوچھا گیا کہ اس شوگر مل کی خریداری کیلئے رقم کہاں سے آئی؟شمیم شوگر مل سے متعلق نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept