وفاقی وزیر قانون حکومت کو لے ڈوبیں گے‘ سہیل وڑائچ کا انکشاف

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے اصول پسند ججوں کو بھی اس معیار پر ناپا ہے جو دنیا میں کامیاب ہے

سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کو لے ڈوبیں گے۔

وفاقی وزیر قانون اس وقت ملک کے سب سے بڑے وکیل، قانون دان، مفکر اور مدبر ہیں۔ اے کے بروہی، شریف الدین پیرزادہ اور عزیز منشی کے بعد سے جو خلا پیدا ہو گیا تھا اس کو انہوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں، اپنے خوبصورت چہرے اور دلکش مسکراہٹ سے پورا کر دیا ہے۔اپنے پیش روؤں کی طرح وہ بھی آئین کی انہی تشریحات پر یقین رکھتے ہیں جس سے وفاق مضبوط ہو اور اس ملک کے چور عوام کے حقوق کم سے کم ہوں۔ موصوف اتنے اصول پسند ہیں کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے اصول پسند ججوں کو بھی اس معیار پر ناپا ہے جو دنیا میں کامیاب ہے۔

وہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کو بھی انہی پیمانوں پر ناپنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں یکساں انصاف کا نظام رائج ہو۔ وہ دن دور نہیں جب جسٹس رضا اور جسٹس جاوید اقبال بھی جسٹس عیسیٰ کی طرح پیشیاں بھگت رہے ہوں گے۔ ظاہر ہے ایسا شاندار انصاف اور احتساب کا نظام اس سے پہلے کوئی پیش نہیں کر سکا۔ وزیر موصوف کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔ وہ شہرت سے دور بھاگتے ہیں، گمنام رہنا چاہتے ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انہوں نے تیار کروایا مگر وہ یہ مانتے نہیں کراچی کو آرٹیکل 149کے تحت وفاقی علاقہ بنانے کی بات انہوں نے کی، مگر اب وہ اس کی تردید کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس ان کے ایما پر تیار ہونا تھا مگر وہ کبھی مانیں گے نہیں۔ نیب کے خلاف قانون سازی کا سارا کریڈٹ بھی انہیں جاتا ہے مگر وہ اتنے عظیم ہیں کہ اتنے بڑے کارنامے کا کریڈٹ بھی لینے سے انکاری ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept