نوازشریف کو انصاف کیسے ملے گا، خواجہ حارث نے بتا دیا

نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سابق حج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل خواجہ حارث کو فراہم کرنے کا حکم

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو انصاف کے حوالہ سے وکیل خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ میرے موکل کو سپریم کورٹ سے رہائی مل جائے گی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا ہے کہ سابق جج ارشد ملک کے بیان حلفی پر میاں نوازشریف کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ درخواست دائر کریں گے اور اس حوالہ ہم نے تمام دستاویزات مکمل کر لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد بہت جلد سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو رہائی مل جائے گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سابق جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept