مریم نواز کے کھانوں میں ملاوٹ کا انکشاف، ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ

نیب کی حراست میں ان کو جو کھانا دیا جا رہا ہے اس میں کچھ ملا یاجاتا ہے‘میرے خلاف بہت بڑی سازش کھیلی جا رہی ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مہیا کیے جانے والے کھانے کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مریم نواز نے خدشات کا اظہار کیاہے کہ نیب کی حراست میں ان کو جو کھانا دیا جا رہا ہے اس میں کچھ ملایا جاتا ہے اور ڈر ہے کے میرے خلاف بہت بڑی سازش کھیلی جا رہی ہے میں اپنے کھانے کا ٹیسٹ کروانا چاہتی ہوں تا کہ مجھے بھی تو پتہ چلے کہ جو کھانا مجھے مہیا کیا جا رہا ہے وہ سہی بھی ہے کہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مجھ سے میرے پسندیدہ کھانے پوچھنے کے باوجود بھی مجھے روزانہ کی بنیاد پر ناپسندیدہ کھانا کھانے کے لئے دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی کے گھر سے لایا جانے والے کھانے پر احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept