ن اور ق لیگ میں رابطے، پنجاب میں تبدیلی کاراستہ ہموار

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا خیریت دریافت کی

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت میں رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے چودھری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا خیریت دریافت کی، اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ ان دونوں پارٹیوں کے دوبارہ رابطے بحال ہونے سے پنجاب میں تبدیلی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

چودھری شجاعت کے صاحبزادے سالک حسین نے شہبازشریف کو شجاعت حسین کی صحت اورعلاج سے متعلق آگاہ کیا۔ چودھری سالک نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین علاج کے سلسلے میں ان دنوں جرمنی میں ہیں۔ جس پر شہبازشریف نے چودھری شجاعت کی صحت میں بہتری پراطمینان کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept