عمران خان کا نوازشریف سے خفیہ مدد مانگنے کا فیصلہ

نوازشریف صوبے سے ڈینگی کے خاتمے کا یقین دلائیں تو مدد لینے کو تیار ہیں تاہم انہیں جیل سے باہر نہیں نکال سکتے

وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے لئے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے مدد مانگ لی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف صوبے سے ڈینگی کے خاتمے کا یقین دلائیں تو مدد لینے کو تیار ہیں تاہم انہیں جیل سے باہر نہیں نکال سکتے، وزیراعظم نے ڈینگی سر ویلینس میں کوتاہی کا اعتراف بھی کر لیا۔ واضح رہے کہ ڈینگی بخار نے راولپنڈی میں تشویش ناک صورتحال اختیار کی تو وزیراعظم نے ذمہ داری میں کوتاہی تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ ڈینگی ہرچارسال بعد شدت اختیار کرتا ہے،مرض کے پھیلنے کے خدشات موجود تھے، نمٹنے کی تیاریاں بھی کیں مگر کچھ افراد نے ذمہ داری سے کام نہیں کیا۔وزیراعظم نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ڈینگی کے خاتمے کیلئے مدد لینے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ہم باہر نہیں نکال سکتے لیکن اگر ڈینگی کے خاتمے کا یقین دلائیں تو ہم مدد لینے کو تیار ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept