وزیراعلیٰ پنجاب کا ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ، مدد کی اپیل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 348 کیسز سامنے آنے سے پنجاب حکومت پریشان ہو گئی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بڑھتے ہوئے ڈینگی کے کیسز کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 348 کیسز سامنے آگئے۔ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک بھر میں 3 ہزار 674 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں اور صرف پنجاب میں تعداد 2 ہزار 158 ہوگئی ہے۔پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے راولپنڈی میں 127، اسلام آباد 198 جب کہ لاہور سمیت 4 دیگر شہروں سے 19 کیسز سامنے آئے۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کیمطابق لاہور میں لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept