سی پیک کے حوالہ سے بڑی رپورٹ‘ بھارت میں بھنگڑے

امریکہ کی خوشنودی اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی خاطر عمران خان حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے جا رہی ہے

سی پیک کے حوالہ سے غیر ملکی نشریاتی ادارے نے بڑی رپورٹ پیش کر دی ہے جس کے بعد بھارت میں خوشی کا سماں اور بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے جب آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تھا تو اس نے موجودہ حکومت سے سی پیک کی معلومات مانگی تھیں جو کہ ہماری حکومت نے بغیر کسی پس و پیش کے مہیا کر دی تھی۔ قرضہ تو مل گیا مگر سی پیک کا کام سست روی کاشکار ہو گیااور وہ آہستہ آہستہ ٹھپ ہی ہوتا چلا گیا۔اب ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی خوشنودی کی خاطر عمران خان حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے جا رہی ہے۔اللہ نہ کرے کہ یہ سچ ہو مگر اس وقت اگر ترقیاتی منصوبوں پر نظر دوڑائی جائے تو معاملہ کچھ ایسا ہی دکھائی دیتاہے۔جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چند برس قبل جوش و خروش سے شروع کی جانے والی پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار بہت کم ہوتی جا رہی ہے۔

کئی حلقوں کی رائے میں آنے والے وقتوں میں اس منصوبے پر مکمل جمود طاری ہو جائے گا یا پھر اسے ختم کر دیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ وہ واشنگٹن کو خوش کرنے کے لیے سی پیک کی قربانی دے رہی ہے لیکن پارٹی کے ایک رہنما اسحاق خاکوانی اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہیں۔اسحاق خاکوانی کہتے ہیں کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم اس پروجیکٹ کو ترک کر دیں، حکومتیں تبدیل ہونے کے بعد بات چیت ہوتی ہے، جیسا کہ ملائیشیا میں بھی ہوا۔ تو اس منصوبے پر ممکنہ طور پر بات چیت اور ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بھی گفتگو ہو رہی ہو گی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept