مسئلہ کشمیر پر دنیا نے ساتھ کیوں نہیں دیا، سلیم صافی نے بتا دیا

تقریریں تو ہو گئی ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نازک حالات میں پاکستان کا جوابی بیانیہ تشکیل دیا جائے

سینئر صحافی و تجزیہ نگار سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی جذباتی تقریر کی وجہ سے دنیا نے مسئلہ پر ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر کے جواب میں وہاں پر بھارت کے نمائندے نے جو جوابی تقریر کی اس میں مشرقی پاکستان کے تذکرے کے ساتھ ساتھ عمران خان کو نیازی کہہ کر پکارنے اور ساتھ ہی ساتھ ایس کے نیازی کا تذکرہ کرنے سے بھی پیغام ملتا ہے کہ انڈیا کس جارحانہ موڈ میں ہے۔

یوں ان حالات میں جوابی بیانیہ اور حکمت عملی بنانے کے لئے قوم کی اجتماعی ذہانت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ ہمارے حکمران اس کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔ تقریریں تو ہو گئی ہیں اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نازک حالات میں پاکستان کا جوابی بیانیہ تشکیل دیا جائے اور بھارت کی مزید شرانگیزیوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept