وزیراعظم ہاؤس اور بیوروکریسی میں اختلافات، انصار عباسی کا انکشاف

وزیراعظم، وزراء اور بیورو کریسی کے درمیان آپس میں کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں ہے

سینئر صحافی و کالم انصار عباسی نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور بیورو کریسی میں شدید اختلافات پا جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزراء اور بیورو کریسی کے درمیان آپس میں کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں، کوئی ادھر جا رہا ہے تو کوئی ادھر، یہ کیسی حکومت ہے جس میں ہر کوئی اپنے اپنے رْخ پر چپو چلا رہا ہے۔ وزیراعظم آفس کے اندر کے حالات یہ ہیں کہ معاونین خصوصی ہر وقت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف رہتے ہیں، ماسوائے وزیراعظم عمران خان کے، حکومت کے پاس ایک درجن آدمی بھی ایسے نہیں جن پر کرپشن کے الزامات نہ ہوں اور اس کے نتیجے میں نچلے لیول پر تباہی ہی تباہی ہے۔ جہاں ایک ہزار روپے کی رشوت چلتی تھی، وہاں ایک لاکھ روپیہ مانگا جا رہا ہے، جہاں ایک لاکھ رشوت چلتی تھی، وہاں لیول اب پچاس لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ ان حالات کو دیکھ کر اب تو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے وزیراعظم کی ایمانداری کو چاٹنا ہے جب کرپشن اتنی بڑھ چکی؟

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept