پنڈی کا حکیم، عمران حکومت نہیں بچا سکے گا‘ سینئر صحافی کا دعویٰ

عمران خان کو پاکستان کے لیے مسیحا کے طور پر پیش کرنے والے بھی ان کی برائیاں کر رہے ہیں

سینئر صحافی و کالم نگار انصاری عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنڈی کا حکیم بھی وزیراعظم کو نہیں بچا سکے گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن حکومت کے لیے بڑا خطرہ ہو سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر عمران خان کو پاکستان کے لیے مسیحا کے طور پر پیش کرنے والے اور عوام کو یہ یقین دلانے والے کہ جب خان آئے گا تو ہماری دنیا بدل جائے گی، پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا، لوٹا ہوا پیسہ واپس آئے گا، عوام خوشحال ہوں گے؛ اب ٹاک شوز میں شرمندہ شرمندہ نظر آ رہے ہیں۔ کچھ تو معافیاں مانگ رہے اور اپنے آپ کو کوس رہے ہیں۔ جو عمران خان پر نثار ہوتے تھے، وہ اب کہتے ہیں کہ یہ تو بہت ہی نالائق نکلے۔ دوسرے تو کیا، اب تو صابر کا صبر بھی جواب دے رہا ہے اور غلام کی زبان تلخ سے تلخ ہوتی جا رہی ہے۔

جو پہلے تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے، عمران خان کا دفاع کرنا اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے تھے، پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ ٹیم کا اہم حصہ تھے، اب جو بول رہے ہیں، سن کر لگتا ہی نہیں کہ یہ وہی لوگ ہیں۔ کچھ لوگوں کے خیال میں ان کا یوں بولنا تبدیلی کو تبدیل کرنے کا عندیہ ہو سکتا ہے۔ حکومت کے ڈوبنے کی باتیں اب یہی لوگ کر رہے ہیں۔اب تو چارج شیٹ کے انداز میں ایک ایک کرکے گنوایا جا رہا ہے کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور عوام رو رہے ہیں، کاروبار ٹھپ ہو چکے اور مارکیٹیں بند پڑی ہیں، گڈ گورننس، بیڈ گورننس کو چھوڑیں، یہاں تو گورننس نام کی کوئی شے ہی نہیں رہی، وزیراعظم فیصلہ کرتے ہیں تو اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا، جو کبھی پہلے نہ سنا، نہ دیکھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept