نواز شریف کو جیل میں کھانوں کی کھلی چھٹی: بریکنگ نیوز

نواز شریف سے پنجاب بیورو کریسی کے چند افسر مل کر کہہ چکے ”ہم مجبورہیں ہم حکومت کے دباؤ پر سب کچھ کر رہے ہیں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کے بارے میں یکنگ نیوز آئی ہے کہ ان کو جیلوں میں کھانوں کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق دن میں 2مرتبہ پاؤں کی مالش کروانے والے نواز شریف سے پنجاب بیورو کریسی کے چند افسر مل کر کہہ چکے ”ہم مجبورہیں جو کچھ کر رہے حکومت کے دباؤ پر، ورنہ ہماری وفاداریاں آپ کے ساتھ“، دو افسروں کے ’حسنِ اخلاق‘ سے متاثر ہو کر نواز شریف انہیں اپنی آئندہ حکومت میں عہدے دینے کے وعدے کر چکے، سنا جا رہا، میاں صاحب جیل میں صبح اٹھنے سے رات سونے تک جو کچھ کھا، پی رہے وہ اس کے ملک کے 95فیصد آزاد لوگوں کو نصیب نہیں، تازہ بریڈ، انڈے، جوس، سلاد، فروٹ، چائے پکوڑے، روزانہ چکن، مٹن اور بھانت بھانت کی فرمائشیں الگ، کوٹ لکھپت جیل تو وی آئی پیز کیلئے گھر سے زیادہ آرام دہ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک صاحب نے برگر کھا نے کی فرمائش کی اور ساتھ بتایا برگر لانا کہاں سے، برگر وہیں سے آیا، ایک صاحب نے رات گئے مچھلی کھانے کی فرمائش کی اور ساتھ بتایا مچھلی لانی کہاں سے، مچھلی وہیں سے آئی۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept