عمران خان نے سی پیک کو کفن کس کے کہنے پر پہنایا: ہوشرباء رپورٹ

وزیراعظم سی پیک کو کفن ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے کہنے پر پہنانے جا رہے ہیں

سی پیک کے حوالہ سے ہوشر باء رپورٹ منظر عام پر آئی ہے کہ عمران حکومت نے سی پیک کو کفن پہنانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سی پیک کو کفن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے کہنے پر پہنانے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف یہ کام جہاں چھوڑ کر گیا تھا یہ اس سے بھی دس پندرہ کلو میٹر پیچھے جا چکا ہے‘ سی پیک بھی کفن میں لپٹ چکا ہے بس اس کی تدفین باقی ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھاگے مدت ہو چکی ہے بس اس کے پاؤں کے نشان باقی ہیں اور لوکل بزنس مین کیا سوچ رہا ہے یہ ملک کے چوٹی کے بزنس مینوں نے دو اکتوبرکو آرمی چیف کو بتا دیا‘ بزنس مینوں کی آرمی چیف سے ملاقات یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے بزنس مین حکومت پر اعتبار کے لیے تیار نہیں ہیں‘ یہ بھی اب فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں‘ ملک میں سردیاں شروع ہو چکی ہیں‘ شاہد خاقان عباسی اور اقبال زیڈ احمد نیب کی حراست میں ہیں‘ حسین داؤد کو بھی نوٹس مل چکا ہے چناں چہ ملک میں کسی بھی وقت ایل این جی کا بحران پیدا ہو جائے گا‘ سردیوں میں گیس غائب ہو جائے گی اور یوں ملک 2012میں واپس چلا جائے گا جب لوگ کچا آٹا لے کر سڑکوں پر نکل کھڑے ہوتے تھے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept