چھٹی کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

عمران خان کے قریبی ساتھی شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چھٹی کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ انکشاف ہوا ہے کہ انہیں وزیراعظم کے خلاف لابنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے قریبی ساتھی وزیراعظم بننے کے لیے اندرون و بیرون ملک لابنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھ رہے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام بازور بازو استعفے کا مطالبہ کرے گی لیکن ان کو اپنے وزیرکا علم ہی نہیں ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لینے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اندرون و بیرون ملک لابنگ کیے جانے سے متعلق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید بھی انکشاف کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میرے پاس ایک خبر ہے۔ خبر ایسی ہے کہ اْس کی تصدیق ہو جائے گی۔ خبر ایسی ہے جس کی تحریری طور پر کوئی تحریر تو نہیں ہے لیکن وقت اِس کو درست ثابت کرے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept