عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا مطالبہ

شہلا رضا نے کہاہے کہ عمران خان ایک نفسیاتی آدمی ہیں ، جیسی باتیں وہ کرتے ہیں ، یہ باتیں کوئی وزیر اعظم نہیں کرتا بلکہ ایک پاگل آدمی کرتا ہے

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہاہے کہ عمران خان ایک نفسیاتی آدمی ہیں ، جیسی باتیں وہ کرتے ہیں ، یہ باتیں کوئی وزیر اعظم نہیں کرتا بلکہ ایک پاگل آدمی کرتا ہے ، عمران خان کا چیک اپ کروانا چاہئے ۔ شہلا رضا نے کہا کہ وزیر اعظم سے کس نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی بات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لوگوں کے چلتے ہوئے کاروبار کا بیڑا غرق کرکے لنگر خانے کھول رہے ہیں، میں ان کے لنگر خانے کھولنے کا مذاق اڑا رہی ہوں ۔

شہلا رضا کا کہناتھا کہ ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا لیکن اس وقت تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ یہ لوگوں کو بھیک مانگنا سکھارہے ہیں ، لوگوں کومچھلی نہ دیں بلکہ کانٹا دیں اور مچھلی پکڑنا سکھائیں اور اب یہ لنگر خانے کھول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک نفسیاتی آدمی ہیں ، جیسی باتیں وہ کرتے ہیں ، یہ باتیں کوئی وزیر اعظم نہیں کرتابلکہ ایک پاگل آدمی کرتاہے ، عمران خان کا چیک اپ کروانا چاہئے ۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept