عوام پرمہنگائی کا ایک اوربوجھ ڈال دیا گیا

غریب عوام پرمہنگائی کا ایک اوربوجھ ڈال دیا گیا اوربجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کردیا گیا

 غریب عوام پرمہنگائی کا ایک اوربوجھ ڈال دیا گیا اوربجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 78 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے اکتوبرکے بجلی کے بلوں میں یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 24.60 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ علاوہ ازیں نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 13 پیسے سستی کی گئی ہے جس کا ریلیف بھی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 1.60 ارب روپے ریلیف ملے گا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept