پہلے ووٹ ہوااب لوگوں کاروزگارچوری ہوگیا

ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ اپوزیشن میں پہلے دن سے یہ طے ہوا تھا کہ متفقہ طورپرتمام اپوزیشن جماعتیں مل کرلائحہ عمل طے کریں گی

مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ اپوزیشن میں پہلے دن سے یہ طے ہوا تھا کہ متفقہ طورپرتمام اپوزیشن جماعتیں مل کرلائحہ عمل طے کریں گی،ابھی ہم نے پوری بات بتائی نہیں ہے،ابھی آدھی بات بتائی ہے،باقی بات کا پتہ حکومت کوصدمے کی صورت میں لگے گا ۔

ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ پہلے لوگوں کا ووٹ چوری ہواتھا اوراب لوگوں کا روزگارچوری ہوگیاہے اوران کے بچوں کی فیس پوری نہیں ہورہی ہے ، اس لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا جہا زاب ڈوبنے والاہے،اس لئے فواد چودھری اس کوچھوڑکرہماری طرف آجائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت فیل ہوچکی ہے اورخارجہ پالیسی پرحکومت کو بڑی ناکامی ہوئی ہے کہ یہ اقوام متحدہ میں ایک قرارداد نہیں جمع کرواسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے یہ طے ہوا تھا کہ متفقہ طورپرتمام اپوزیشن جماعتیں مل کرلائحہ عمل طے کریں گی،ابھی ہم نے پوری بات نہیں بتائی ہے،ابھی آدھی بات بتائی ہے،باقی بات کا پتہ حکومت کو صدمے کی صورت میں لگے گا ۔اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں طریقہ کارطے کررہی ہیں کہ ایک مہذب طریقے سے مارچ اوردھرنا دیا جائے ۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept