مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ن لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

مسلم لیگ ن کے لاہورمیں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، صدرشہبازشریف نے دوران اجلاس کہا کہ نوازشریف کا حکم سر آنکھوں پرہے۔ ذرائع کے مطابق صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ن لیگ کا اجلاس ہوا، جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا خط پڑھ کرسنایا اورشرکاء سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کا حکم سر آنکھوں پرہے۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف کمردرد کے باعث لاہورمیں ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ احسن اقبال ودیگرسینئر قائدین آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ دوسری طرف ن لیگی صدرمیاں شہبازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں پرمشتمل 3 رکنی وفد تشکیل دے دیا ہے۔

وفد پارٹی قائد نوازشریف کے خط کی روشنی میں پارٹی حکمت عملی سے مولانا فضل الرحمٰن کوآگاہ کرے گا۔ شہبازشریف نے ن لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی سربراہی میں 3 رکنی وفد تشکیل دیا ہے، جس کے دیگردواراکان میں امیرمقام اورپارٹی ترجمان مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں احسن اقبال نےنوازشریف کے خط کی روشنی میں کل (اتوار ) وفد کی صورت میں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا اعلان کیا تھا۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept