Connect with us

پاکستان

تبدیلی یا الیکشن؟

Published

on

kamran Goreya

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چند روز قبل لاہورکا دورہ کیا جو میڈیا کی زینت نہ بن سکا۔پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیداران کیلئے کپتان کا یہ دورہ انتہائی حیران کن تھا کپتان نے اپنے دورے سے قبل لاہور اور پنجاب کے اہم رہنما علیم خان، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری کو خصوصی پیغام دیا تھا کہ لاہور کے پرانے ورکرز سے ملاقات کرائی جائے۔ مجھے یاد ہے کہ جب عمران خان تحریک انصاف کے نام سے سیاسی جماعت بنا رہے تھے تو اس وقت ہر شعبہ اور طبقہ کے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے تھے اورپارٹی میں شامل ہونے والے افراد سمجھتے تھے کہ حقیقی معنوں میں ایک نئی قیادت آرہی ہے جو پاکستان کی سیاست کیلئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت بنتی گئی لیکن پارٹی کے مخلص اور نظریاتی ورکرز اپنے چیئرمین سے دور ہوتے چلے گئے اور انکی جگہ پارٹی میں شامل ہونیوالے نئے ورکروںنے لے لی۔لاہور سے تحریک انصاف کے سابق صدر شبیر سیال نے مجھے بتایا کہ ہمیں پیغام ملا کہ کپتان اپنے پرانے جانثار ورکروں سے ملنا چاہتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ بات حیران کن اور خوشی کی تھی لیکن آپ بتائیں اس حوالے سے کیا خبر ہے تو اس پر میں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’میں پارٹی کا ورکر ہوں نہ ہی حصہ، اس بارے میں کیا بتا سکتا ہوں کہ کپتان کو آپ کی یاد کیوں آئی‘‘۔

بہرحال تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور کے چیئرمین سیکریٹریٹ میں اپنے تمام گمنام سپاہیوں اور دیرینہ کارکنوں کو مدعو کیا اور کئی گھنٹوں پر محیط نشست کی۔شبیر سیال جو لاہور سے تحریک انصاف کے سابق صدر ہیں ،لاہور سے ہی ایم پی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑےاور آئندہ بھی امیدوار ہیں، کو ملاقات کے دوران کپتان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم میرے اصل ہیرو ہو اور تم نے تب پارٹی کی لاہور سے صدارت کی جب ہمارے ساتھ چند درجن لوگ ہوا کرتے تھے اور مجھے آج بھی یاد ہے کہ تم نے مینار پاکستان میں جلسہ کیا تھا جس میں لوگوں کی تعداد کم تھی لیکن یہ اچھی کاوش تھی۔ اسی طرح چکوال سے تعلق رکھنے والے ایک اور ورکر اشتیاق جو پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں،نےپارٹی کی خدمت کیلئے اپنے علاقہ سے تعلق توڑا اور لاہورآکرکئی سال پارٹی کے آفس میں ہی رہے اور بغیر کسی فائدے کے پارٹی کی خدمت کی۔ ایک اور ساتھی رانا اختر بھی پارٹی کے پرانے ورکر ہیں اور پہلے دن سے ہی پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں اسی طرح ڈاکٹر شاہد نے 1997ء اور 2002ء میں لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور 20ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے جوپارٹی کیلئے حیران کن تھا ان کے بھی پارٹی سے گلے شکوے رہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد کا بھی پارٹی میں وہ مقام نہیں جس کی وہ توقع کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ملاقات کے بعد ڈاکٹر شاہد کے دل میں بھی حوصلہ اور ولولہ پیدا ہوا ہے ایسے ہی سینکڑوں کارکن عمرچیمہ جو عمران خان کے ترجمان بھی رہے کافی عرصہ سے نظرانداز تھے ۔ عمران خان نے تعریفی کلمات کہتے ہوئے عمرچیمہ کو اپنا جانثار ساتھی قرار دیا۔یہ نشست اس حوالہ سے خوش آئند ہے کہ کپتان کو اپنے پرانے ورکروں کی یاد آئی اس نشست کے بعد عمران خان نے اپنے ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کبھی یہ نہ سوچیں کہ میں آپ سب کو بھول گیا ہوں یا آپ کا پارٹی میں کوئی مقام نہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب پارٹی کا اثاثہ تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ حالیہ ہونیوالی نشست سے پارٹی ورکرز بہت خوش تو ہیں لیکن ساتھ ہی حیران بھی ہیں کہ اچانک کپتان کو انکی یاد کیوں آئی۔ اس حوالےسے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں کچھ لوگوں کا خیال ہے عمران خان کو اندازہ ہوگیا ہے کہ پرانے ورکرز ہی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کو فعال کیے بغیر پارٹی آگے نہیں بڑھ سکتی جبکہ کچھ ورکرز کا کہنا ہے کہ ہمارے کپتان کو آئندہ عام انتخابات سے قبل ہماری ضرورت ہے اس لئے ہمیں بلا کر کوشش کی گئی کہ ہم پارٹی کو فعال کرکے بہتر نتائج حاصل کریں۔ کپتان کی اس ملاقات کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہوگی لیکن اگرکپتان کو واقعی اپنے ورکرز یاد ہیں تو آنیوالے دنوں میں پتا چل جائے گا کہ کپتان کیساتھ صرف’’اسٹیٹس کو‘‘ کے حامی صف اول میں کھڑے ہوں گے یا پھر دیرینہ ورکرز کو بھی کوئی جگہ ملے گی۔ یہاں یہ امر بھی ضروری ہے کہ پی ٹی آئی کے چند مخلص ورکرز کے مطابق پنجاب کا ٹھیکہ علیم خان کے پاس ہے اور علیم خان کے منظور نظر لوگ ہی اہم تنظیمی عہدوں پر ہیں جس کے کندھے پر علیم خان ہاتھ رکھے گا اسے کم از کم وسطی پنجاب کی حد تک ٹکٹ ضرور ملے گا۔ کپتان کو چاہیے کہ دیرینہ ورکرز سے ملاقات کے ساتھ ساتھ پارٹی کے اندر ونی معاملات کا بھی سنجیدگی سے جائزہ لے اگر حالات یہی رہے تو جن نتائج کی توقع عمران خان کررہے ہیں وہ حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

(بشکریہ: روزنامہ جنگ)[:]

Advertisement

پاکستان

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

Zeeshan Ali

Published

on

traffic police lahore challan copy

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاو¿ن کے دوران 5 ہزار 315 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق مال روڈ پر 1276 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے، نارکلی سرکل میں 800 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کئے گئے،ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے علاوہ 42 اضافی وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہیلمٹ کے استعمال کے حوالے سے شہر بھر میں آگاہی بینرز آویزں کئے گئے ہیں،خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق 23 ستمبر سے موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 1 ہزار روپے جرمانہ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، مگر اس کے برعکس 10 جولائی 1965ئ کو وجود میں آنے والے پراونشل موٹر وہیکل آرڈینس کی شق نمبر 89، اے کے مطابق موٹر سائیکل ڈرائیور کے ساتھ پیچھے بیٹھے مرد اور عورت پر بھی ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔

اس قانون کے برعکس ٹریفک وارڈن کو چالان بک میں صرف موٹر سائیکل ڈرائیور کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کرنے کی ہدایات ہیں۔ ابھی تک صوبائی دارالحکومت میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں ہے جس میں پیچھے بیٹھے سوار کا ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک حساس معاملہ یہ بھی ہے کہ دو سواروں پر ہیلمٹ پہننے کا قانون موجود ہے، مگر موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بیٹھے بچے بارے کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

Zeeshan Ali

Published

on

asad umer

وزیرخزانہ اسدعمر کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں بڑھایا جب کہ حکومت کو آئے ہوئے ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بجٹ تقریر کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں بڑھایا گیا، غریب ایل پی جی خریدتا ہے جس پر 30 فیصد ٹیکس لگا ہوا تھا، ہم نے سلنڈر پر ٹیکس 30 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا ہے۔ امیروں کے لیے گیس کی قیمت میں 145 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، گیس کمپنیوں کو 154 ارب کا خسارہ تھا جو گذشتہ دور حکومت کا پیدا کردہ تھا۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی پر تعیش اشیا پر لگائی، بالواسطہ ٹیکس 1800 سی سی گاڑی پر بڑھایا گیا ہے، کھاد کی قیمت نہیں بڑھائیں گے بلکہ کھاد پر 6 سے 7 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔ اپوزیشن لیڈرکو جو سی پیک کے حوالے سے بتایا گیا اس کی بھی وضاحت کردوں کہ سی پیک میں تمام توانائی منصوبوں کی سرمایہ کاری کا کہا گیا، جب کہ سی پیک میں جتنے بھی توانائی کے پروجیکٹ ہیں ان میں 75 فیصد قرض اور 25 فیصد سرمایہ کاری ہے اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اپوزیش لیڈرکہتے ہیں ملک میں کوئی بحران نہیں، جب کہ ہم جس طرف نظر ڈالتے ہیں بحران ہی بحران نظر آتے ہیں، تمام سابقہ حکومتیں بیرون ممالک کشکول لے کر امداد لیتی رہیں، گزشتہ دورِحکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ہم کہتے رہے ایکسپورٹرز کو اپنے پاو¿ں پرکھڑا کر دیں ہماری ایک نہ سنی گئی، یوریا کھاد 6 لاکھ 35 ہزار ٹن برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، برآمد سے خریف کے لیے کم کھاد دستیاب ہوئی اور قیمت بڑھ گئی، روپے کی قدر میں خطیر کمی واقع ہوئی ہے، ایک سال میں بجلی کے شعبے میں سالانہ خسارہ 453 ارب ہوا۔ پنجاب کے لیے گیس کی قیمت اتنی بڑھائی گئی کہ ٹیکسٹائل صنعت لوہے کے بھاو¿ بکنے لگی، ہم نے انہیں 40 ارب روپے گیس کی مد میں رعایت دی۔ 503 ارب روپے گردشی قرضے میں سے 480 ارب فوری ادا کیے گئے، اب گردشی قرضہ 1100 ارب روپے پرپہنچ گیا ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم ٹیکس چورں کے پیچھے جائیں گے اور دکھائیں گے ٹیکس چور کیسے پکڑے جاتے ہیں، جو گھنگھرو باندھ کر جائیدادیں خریدتے رہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہم ان کے پیچھے آ رہے ہیں، وہ سن لیں اپنے حصے کا ٹیکس دینا شروع کردیں۔ بیرون ملک سے 200 ارب روپے لانے کی بات ہم نے نہیں اسحاق ڈار نے کی تھی، منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانے کے لیے بھی پہلی کابینہ اجلاس میں ٹاسک فورس بنا دی اورلوٹا گیا پیسہ وطن واپس لانے پر کام شروع ہوچکا ہے، حکومت کو آئے ہوئے ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں اب ہوتا کیا ہے

Continue Reading

پاکستان

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

Zeeshan Ali

Published

on

fawad chaudhry

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے ،اس لئے برہان وانی کا یادگار ٹکٹ جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری نے سینیٹ میں بیان دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے سارے کشمیری فریڈم فائٹر ہیں ،وزدی کے عوام بھارت کے جبرو استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،ڈاک ٹکٹ پر برہان وانی کی تصویر پاکستان کے خیالات کی مظہر ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کشمیر اب بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کشمیر اب ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان انڈیا کرکٹ کا میچ ہوتا ہے اور پاکستان جیتتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں لوگ خوشیاں مناتے ہیں، کل جب پاکستان کو میچ میں شکست ہوئی تو مقبوضہ کشمیر اتنا ہی اداس ہے جتنے پاکستان کے لوگ۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ سب پاکستان کنٹرول نہیں کررہا، پاکستان امن کیلئے کھڑا ہے، ہم انشائ اللہ بھارت کی اندرونی سیاست سے متاثرنہیں ہوںگے، اگر بھارتی رویہ یہی رہتا ہے تو پورا پاکستان متحد ہے اور بھارت کو جواب دینا جانتا ہے

Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں