Connect with us

پاکستان

امریکی عہدیدارکی اچانک آمد

Published

on

اسلام آباد: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جنوبی ایشیاء اور وسطی ایشیاء کے لیے پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز دورہ پاکستان کے دوران وزرات خارجہ کے حکام اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی، جن کے دوران پاک-امریکا تعلقات، افغانستان، خطے اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایلس ویلز اس سے قبل رواں سال جنوری میں بھی پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران جنوبی ایشیاء کی حکمت عملی، دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی معاشی اور تجارتی روابط قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بھی ایلس ویلز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران جنوبی ایشیاء کی حکمت عملی، دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم اور دونوں ملکوں کے مابین باہمی معاشی اور تجارتی روابط قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

Advertisement

پاکستان

پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا

Published

on

accident

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ زیرو پوائنٹ پر پیش آیا جہاں عابد نے پولیس کانسٹیبل ذیشان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا  کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

پولیس نے راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے ورثاءکے آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

پاکستان

بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Published

on

rain

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس سے گرمی کا زور ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کے چہرے کل اٹھے ہیں  بارش سے جوہر ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن، علامہ اقبال ٹاﺅن، گلبرگ، ڈیفنس، بادامی باغ، شادمان، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، ریلوے سٹیشن، فیصل ٹاﺅن سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سہانا ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھا ر بارش کا امکان ہے۔

Continue Reading

پاکستان

شمالی وزیرستان آپریشن: 8 فوجی شہید، 9 دہشتگرد ہلاک

Published

on

operation

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید جب کہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن  جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا جب کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Continue Reading

مقبول خبریں