Connect with us

پاکستان

گرمی کا نیا ریکارڈ

Published

on

بلوچستان کے مختلف میدانی علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور گذشتہ ماہ مارچ میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گرمی کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 29 مارچ کو بلوچستان کے تین علاقوں لسبیلہ، تربت اور نوکنڈی میں ریکارڈ گرمی پڑی۔ لسبیلہ میں گرمی کا 34 اور تربت اور نوکنڈی میں گرمی کا 8، 8 سال کا ریکارڈ نہ صرف ٹوٹا بلکہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے نئے ریکارڈ بن گئے۔ لسبیلہ میں 29 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے قبل لسبیلہ میں سب سے زیادہ گرمی 30 مارچ 1984 کو پڑی تھی جب یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔29 مارچ 2018کو تربت میں پارہ 44 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، اس سے قبل تربت میں 16 مارچ 2010کو سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 16 مارچ 2010 کو تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔صوبے کے ایک اور علاقے نوکنڈی میں بھی 29 مارچ 2018 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ اس سے قبل نوکنڈی میں 18مارچ 2010 کو درجہ حرارت 38 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے رواں موسم گرما کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرمی کی شدت زیادہ رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

Advertisement

پاکستان

پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا

Published

on

accident

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ زیرو پوائنٹ پر پیش آیا جہاں عابد نے پولیس کانسٹیبل ذیشان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا  کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

پولیس نے راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے ورثاءکے آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

پاکستان

بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Published

on

rain

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس سے گرمی کا زور ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کے چہرے کل اٹھے ہیں  بارش سے جوہر ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن، علامہ اقبال ٹاﺅن، گلبرگ، ڈیفنس، بادامی باغ، شادمان، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، ریلوے سٹیشن، فیصل ٹاﺅن سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سہانا ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھا ر بارش کا امکان ہے۔

Continue Reading

پاکستان

شمالی وزیرستان آپریشن: 8 فوجی شہید، 9 دہشتگرد ہلاک

Published

on

operation

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید جب کہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن  جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا جب کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Continue Reading

مقبول خبریں