Connect with us

پاکستان

125 افراد لاپتہ

Published

on

لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کو28 فروری2018 تک لاپتہ افراد سے متعلق 4804کیسز موصول ہوئے جب کہ کمیشن کی کاوشوں سے 31 مارچ2018 تک مجموعی طور پر3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کے صدر جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیشن کے قیام سے لے کر31 مارچ2018 تک مبینہ لاپتہ افراد کے کیسز پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے مارچ2018 تک مجموعی طور پر3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں، لاپتہ افراد سے متعلق موصول ہونے والے مجموعی کیسزکی تعداد 4929 ہے، 28 فروری2018 تک لاپتہ افراد سے متعلق 4804 کیسز موصول ہوئے، مارچ2018 کے دوران125کیسز موصول ہوئے۔ لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کی کوششوں سے 28 فروری2018 تک مجموعی طور پر3164 افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں، مارچ 2018 تک مجموعی طور پر3274افراد اپنے گھروں میں واپس پہنچے ہیں۔
31 مارچ2018 تک باقی ماندہ لاپتہ افراد کے کیسزکی تعداد 1710ہے، فروری2018 کے دوران کمیشن نے مختلف شہروں میں سماعتیں کیں، اسلام آباد میں173، لاہور میں44 اور کراچی میں 157سماعتیں کی گئیں۔

Advertisement

پاکستان

پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا

Published

on

accident

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ زیرو پوائنٹ پر پیش آیا جہاں عابد نے پولیس کانسٹیبل ذیشان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا  کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

پولیس نے راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے ورثاءکے آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

پاکستان

بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Published

on

rain

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس سے گرمی کا زور ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کے چہرے کل اٹھے ہیں  بارش سے جوہر ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن، علامہ اقبال ٹاﺅن، گلبرگ، ڈیفنس، بادامی باغ، شادمان، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، ریلوے سٹیشن، فیصل ٹاﺅن سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سہانا ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھا ر بارش کا امکان ہے۔

Continue Reading

پاکستان

شمالی وزیرستان آپریشن: 8 فوجی شہید، 9 دہشتگرد ہلاک

Published

on

operation

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید جب کہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن  جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا جب کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Continue Reading

مقبول خبریں