Connect with us

پاکستان

پاک چین عسکری تعاون مثالی

Published

on

چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے مابین بڑھتا ہوا عسکری تعاون ہمارے دوستانہ تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 139 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ،85 ویں انجینئرنگ ،95 ویں ایئر ڈیفنس، 20 ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور چوتھے لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجا ہد انور خان سمیت غیر ملکی سفرا، اعلیٰ فوجی اور سول حکام، غیر ملکی عہدیداران اور گریجویٹ ہو نے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لیانگ تھے۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کا مقدس فریضہ سر انجام دیں گے، مجھے امید ہے کہ آپ پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس کے نوجوان افسران کے ساتھ مل کر دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ جنرل ڈنگ لیانگ نے کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے آغاز سے ہی ہم نے بہترین دوستی اور تعاون کی بنیاد رکھی، ہمارے دیرپا دوستانہ تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور خلوص پر مبنی ہے جس میں دونوں ممالک نے ہر قسم کے اہم معاملات میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کر کے باہمی دوستانہ روابط کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین بڑھتا ہوا عسکری تعاون ہمارے دوستانہ تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔حالیہ عرصے میں پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس نے آپریشنل کمانڈ، مشترکہ مشقوں، تربیت ، سامان کی ترسیل، ہتھیار اور جنگی آلات کے معاملات میں بھرپور تعاون کونئی منزلوں سے روشناس کروایا ہے۔ پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 139 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ، 85 ویں انجینئرنگ ،95 ویں ائیر ڈیفنس، 20 ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور چوتھے لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب میں کل109 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے بحیثیت مہمانِ خصوصی گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے نمبر 4 سکواڈرن کو اکیڈمی کے چیمپین اسکواڈرن ہونے پر قائداعظم بینر سے نوازا۔
تقریب میں حسب روایت پی اے ایف اکیڈمی کی” شیر دل اور بریوہارٹ فارمیشنز”نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا اور پی اے ایف اکیڈمی کی پیرا موٹر گلائیڈر ٹیم “Eaglets” نے بھی اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ فلائیٹ کی شاندار ڈرل نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جسے وہاں پر موجود معزز مہمانوں نے بہت سراہا۔

Advertisement

پاکستان

سالگرہ کا دن آیا ہے

Published

on

aimna ,minal

ایمن خان اور منال خان ٹی وی کی مقبول ترین اداکارائیں ہیں جن کے تمام ڈرامے ہی بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کو یہ بات شاید معلوم نہیں کہ دونوں بہنیں جڑواں ہیں،یہی نہیں ان کے دونوں بھائی بھی جڑواں ہیں اور اپنے دوبھائیوں کی سالگرہ انہوں نے گزشتہ رات دھوم دھام سے منائی جس میں ان کی فیملی نے شرکت کی۔اس بارے میں ایمن خا ن کا کہنا ہے کہ یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے ہم جڑواں بہن بھائی ہیں لیکن اکثر لوگوں کو اس بارے میں پتہ نہیں ہے۔ہم سب کو ایک ساتھ سالگرہ منانا بہت اچھا لگتا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

وزیراعظم بننے کی پیشکش ٹھکرا دی ۔۔۔ سینئر صحافی کی تصدیق

Rashid Saeed

Published

on

shahbaz sharif

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو 2018ء کے الیکشن سے قبل وزیراعظم پاکستان کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بھائی میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شریف فیملی کے اہم ترین شخصیت نے اس حوالہ سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو کہا تھا کہ وہ اپنے بھائی میاں نواز شریف کی مخالفت کیے بغیر بھی وزیراعظم پاکستان بن سکتے ہیں مگر ان کو اپنے بھائی کے بیانیے سے واضح اختلاف کرنا ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنے بھائی کے خلاف کھڑے ہوں۔ 

شہباز شریف نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی یعنی کے اسحاق خان کے دور جبکہ مشرف کے مارشل لاء کے وقت اور 2002ء کے الیکشن سے قبل بھی اس قسم کی پیشکش کی گئی تھی تب بھی میرا یہی جواب تھا جو آج ہے کہ کسی صورت بھی میں اپنے بھائی میاں نواز شریف کے خلاف نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس کے مؤقف اور بیانیے کی مخالفت کر سکتا ہوں۔

پاکستان کے نامور صحافی حامد میر نے بھی شہباز شریف کی اس پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھی زیادتی علم میں ہے کہ 2018ء کے الیکشن سے قبل شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی اور یہ ایسی پیشکش تھی جس میں بظاہر مسلم لیگ ن میں نہ دراڑیں پڑتیں اور نہ ہی بڑے بھائی سے کوئی بڑا اختلاف ہوتا مگر شہباز شریف نے یہ پیشکش مسترد کر دی اور انہوں نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے جس پر سابق وزیراعظم اور ان کے بڑے بھائی میاں نواز شریف پہلے ہی کر چکے تھے۔

Continue Reading

پاکستان

زرداری قانون کے شکنجے میں

Rashid Saeed

Published

on

asif zardari

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری قانون کے شکنجے میں آ گئے ۔ این آر او عملدر آمدکیس ، سابق صدر آصف علی زرداری کی نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر، تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں کرے گا۔

سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کے اثاثہ جات کے حوالہ سے اہم کیس زیر سماعت ہے جس میں ان کے خاندان کے پچھلے دس سالوں کے تمام اثاثوں جات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ چاہتی ہے کہ وہ تمام تفصیلات منظر عام پر آئیں جو کہ زرداری کے اثاثوں کے متعلق ہے۔ 

انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تفتیش کرنے والے اداروں نے سپریم کورٹ میں ایسے شواہد پیش کیے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ زرداری کے ناصرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اربوں روپے کے اثاثے ہیں جن کو زرداری صاحب نے اپنے ٹیکس گواشوروں میں درج نہیں کیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زرداری خاندان کے بہت سارے لوگ بے نامی دار ہیں یعنی کے زرداری کی بہت ساری جائیدادیں جن کا تعلق ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے ہے ان اثاثوں کے اصل وارث زرداری ہیں جبکہ اثاثے کسی اور کے نام پر ہیں۔ 

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دبئی کا ایک بڑا رئیل سٹیٹ کا گروپ ’’شون رئیل سٹیٹ ‘‘کے نام سے کام کر رہا ہے ۔ اس گروپ کی دبئی میں 50 ارب سے زائد کے رئیل سٹیٹ مالیت کی کمپنی ہے یہ کمپنی بھی مبینہ طور پر زرداری صاحب کی بتائی جاتی ہے کیونکہ اس کمپنی کے مالک ناصر شون زرداری صاحب کے انتہائی قریبی دوست ہیں ۔ 

90 کی دہائی میں جب مسلم لیگ ن حکومت میں آئی تھی تو انہوں نے ناصر شون کے بہت سارے اثاثے ضبط کیے تھے تب بھی یہ ہی بتایا جاتا تھا کہ یہ اثاثے زرداری کے ہیں ۔ 

سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی فیملی سے 2007ء سے 2018 ء تک کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے بعد شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے این آراو عملدرآمد کیس میں عبوری حکم کو چیلنج کر رکھا ہے،انہوں نے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں آصف علی زرداری نے مؤقف اپنایا ہے کہ انکم ٹیکس قانون کی شق 121 کیمطابق 5 سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں، کیا بچوں سے بھی ایک عشرے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں؟

انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ میری اہلیہ بے نظیربھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا شہید کی قبر کے ٹرائل کے مترادف ہے، کیا عدالتی حکم نامے کے تحت مرحومہ اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرناشہید کی قبرکا ٹرائل نہیں؟

زرداری نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ عدالتی حکم نامہ موجودہ قوانین کی نفی کرتا ہے جس میں کہیں نہیں لکھا کہ اثاثے یا بزنس ظاہر کیا جائے، ایسے مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکا ہوں۔

آصف زرداری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کا 29 اگست کا اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم آئین کی شق 13 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال کی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں، الیکشن قوانین کے تحت امیدوار اس کی اہلیہ اور زیر سرپرستی بچوں کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں۔ آصف زرداری نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

Continue Reading
Advertisement
punjab cabinet
پاکستان21 گھنٹے ago

عمران خان کا48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو فائنل کرنے کا حکم

resham
شوبز16 گھنٹے ago

اداکارہ ریشم کا اپنے مستقبل بارے بڑا فیصلہ

hassan mubarik
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

martyred pak army
پاکستان20 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجیوں کی نمازہ جنازہ اد ا،سپرد خاک

supreme court of pakistan
پاکستان22 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

fawad chaudhry
پاکستان18 گھنٹے ago

لڑائی ختم کرنے کیلئے قوم کا پیشہ واپس کریں

nala dek
پاکستان17 گھنٹے ago

نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب

ranbir and kareena
شوبز13 گھنٹے ago

کرینہ کپور کی رنبیر کپور کیساتھ کام کرنے کی خواہش

mehwish hayat and fahad mustafa
شوبز13 گھنٹے ago

مہوش حیات سے کیمسٹری مل گئی

nipal
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دیدیا

ali
پاکستان13 گھنٹے ago

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

imran khan.....
پاکستان13 گھنٹے ago

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

hermeen train
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

4 اکتوبر سے حرمین ٹرین کا آغاز

asif zardari and nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مدد مانگ لی

مقبول خبریں