Connect with us

پاکستان

لوہے کے چنے ہیں

Published

on

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے خسارہ کیس میں سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سعد رفیق روسٹرم پر آئیں اور اپنے ساتھ لوہے کے چنے بھی لائیں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ریلوے میں 60 ارب روپےخسارے کے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے سعد رفیق سے مکالمہ کیاکہ سعد رفیق صاحب روسٹرم پر آئیں اور لوہےکے چنے بھی ساتھ لے کر آئیں۔یاد رہے وزیرریلوے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جو ہمیں چبانے کی کوشش کرے گا اس کے دانت ٹوٹ جائیں گے۔
چیف جسٹس کے مکالمے پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ بیان آپ کے لیے نہیں تھا، سیاسی مخالفین کے لیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی آپ کی ساری تقریروں کا ریکارڈ منگواتے ہیں اور خسارےکا بھی، بتائیں ابھی تک ریلوے میں کتنا خسارہ ہوا ہے؟ خواجہ سعد رفیق نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب آپ نے مجھے یاد کیا تھا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم نے یاد نہیں کیا تھا، سمن کیا تھا، وہ وقت چلا گیا جب عدالتوں کا احترام نہیں کیا جاتا تھا۔ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ مجھے بولنے کی اجازت دے دی جائے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے اتناجارحانہ انداز نہ اپنائیں۔ وزیر ریلوے نے جواباً کہا کہ جارحانہ انداز نہیں اپنارہا، مؤقف دینے کی کوشش کررہا ہوں، آپ ہمارے بھی چیف جسٹس ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے سعد رفیق کو ہدایت کی کہ جب تک عدالت نہیں کہےگی آپ چپ رہیں گے، سعد رفیق نے پوچھا کیا پھر میں بیٹھ جاؤں؟ معزز چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک ہم کہیں گے آپ یہیں کھڑے رہیں گے۔چیف جسٹس کے ریمارکس پر وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر مجھے نہیں سننا تو پھر میں چلا چاتا ہوں۔ سعد رفیق کی بات پر جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ آپ چلے جائیں ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں گے، آپ جس نیت سے آئے ہیں وہ ہم جانتے ہیں۔

Advertisement

پاکستان

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

Published

on

ali

امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے کہا پاکستان اور امریکی حکومت کے درمیان روابط بڑھ رہے ہیں اور آنیوالے دنوں میں تعلقات مزید اچھے ہوں گے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیرعلی جہانگیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکن پاکستانی وطن کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، پاکستانی حکومت امریکی پاکستانیوں کو متحرک کرنا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے امریکن پاکستانی وطن کی خدمت میں کردار ادا کریں۔

Continue Reading

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

Published

on

imran khan.....

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس آج وزیر اعظم آفس میں ہوگا، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی صفائی مہم کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ وفاقی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے روابط کا میکنزم بھی زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے متعلق سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ’پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012ء‘ پر بھی غور کیا جائے گا جب کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

Continue Reading

پاکستان

ملک گیر پولیو مہم آج سے شروع

Published

on

polio

وفاقی حکومت نے آج سے ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مہم میں 5سال تک عمر کے 3 کروڑ 86 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔

انچارج پولیو ایمرجنسی سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی ۔ 26 ہزار ایریا انچارج ، 8 ہزار یونین کونسل میڈیکل آفیسر خدمات انجام دیں گے۔

ملک میں ایک لاکھ 90 ہزار موبائل ٹیمیں ، 10 ہزار فکس مراکز 12 ہزار ٹرانزٹ ٹیمیں مہم چلائیں گی ۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ ، سندھ 88 لاکھ ، خیبرپختونخوا میں 67 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

بلوچستان میں 25 لاکھ ، آزاد کشمیر 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے اپنے بچوں کی زندگی محفوظ بنائیں ۔

Continue Reading
Advertisement
ranbir and kareena
شوبز1 گھنٹہ ago

کرینہ کپور کی رنبیر کپور کیساتھ کام کرنے کی خواہش

hassan mubarik
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

British prime minister
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

ایران جوہری معاہدے کا پاسدار

ali
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

jeep accident
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

شملہ:جیپ کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک، 11 زخمی

nipal
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دیدیا

air attack
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

صومالیہ: امریکی فضائی حملے، 18 جنگجو ہلاک

retirement
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

روس: ریٹائرمنٹ میں اضافے کیخلاف مظاہرے

mehwish and fahed
شوبز2 گھنٹے ago

مہوش حیات سے کیمسٹری مل گئی

imran khan.....
پاکستان2 گھنٹے ago

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

polio
پاکستان2 گھنٹے ago

ملک گیر پولیو مہم آج سے شروع

Eidi
پاکستان2 گھنٹے ago

منشیات فروش کی فائرنگ،پولیس ڈرائیور جاں بحق

DHQ hospital
پاکستان2 گھنٹے ago

پولیس موبائل کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

nimanja
کھیل2 گھنٹے ago

کینسر کے مریض ہم وطن بچے کیلئے 70 ہزار پاؤنڈ عطیہ

hermeen train
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

4 اکتوبر سے حرمین ٹرین کا آغاز

imran khan
پاکستان13 گھنٹے ago

کپتان کی حکومت کتنے ماہ کی ہے ….حامد میر اور کاشف عباسی نے بتا دیا

mariyam nawaz
پاکستان13 گھنٹے ago

اگلی وزیر اعظم …………….مریم نواز

mawra hussain
شوبز14 گھنٹے ago

ادکارہ ماورا حسین کو شعیب ملک کی تعریف مہنگی پڑ گئی

samiah khan
ویڈیو22 گھنٹے ago

آپ کے ستاروں کا حال سامعہ خان کے ساتھ

martyred pak army
پاکستان9 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجیوں کی نمازہ جنازہ اد ا،سپرد خاک

punjab cabinet
پاکستان10 گھنٹے ago

عمران خان کا48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو فائنل کرنے کا حکم

supreme court of pakistan
پاکستان10 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

hassan rouhani
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: ایرانی صدر

fawad chaudhry
پاکستان6 گھنٹے ago

لڑائی ختم کرنے کیلئے قوم کا پیشہ واپس کریں

nala dek
پاکستان5 گھنٹے ago

نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب

imran khan
پاکستان9 گھنٹے ago

ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

pakistan cricket team
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کےلئے افغان پریمیئر لیگ کے دروازے بند

resham
شوبز5 گھنٹے ago

اداکارہ ریشم کا اپنے مستقبل بارے بڑا فیصلہ

governer house punjab
پاکستان10 گھنٹے ago

گورنر ہاﺅس پنجاب میں ہر اتوار نقصانات ہی نقصانات

imran khan zaman park
پاکستان11 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد ،زمان پارک کے باہر شہریوں کا احتجاج

مقبول خبریں