Connect with us

پاکستان

مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب

Published

on

PM in saudia

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی عرب میں جاری 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب میں 24 ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرِدفاع خرم دستگیر اور سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر حشام بن صدیق بھی تھے۔ تقریب میں اسلامی عسکری اتحاد کی افواج کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف اور  وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ نشست پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد بھی موجود تھیں۔سعودی عرب میں ایک ماہ تک جاری رہنے والی مشقوں کو گلف شیلڈ ون کا نام دیا گیا، ان مشقوں کو مختلف ممالک کی افواج ،ہتھیاروں کے نظام اور پیشہ ورانہ مہم جوئی کے حوالے سے خطے میں سب سے بڑی فوجی مشق سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے کمانڈوز، پاک فضائیہ کے سی ون 30 اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے مشقوں کا حصہ رہے۔ مشقوں کا مقصد خطے کے ممالک کے مابین فوجی اور سیکیورٹی تعاون کو مستحکم اور روابط کا فروغ تھا۔

Advertisement

پاکستان

پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا

Published

on

accident

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو کچل دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ زیرو پوائنٹ پر پیش آیا جہاں عابد نے پولیس کانسٹیبل ذیشان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا  کانسٹیبل ذیشان عباسی راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

پولیس نے راجہ پرویز اشرف کے ڈرائیور عابد کو گرفتار کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار کے ورثاءکے آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

Continue Reading

پاکستان

بوندا باندی سے موسم خوشگوار

Published

on

rain

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے جس سے گرمی کا زور ختم ہو چکا ہے اور شہریوں کے چہرے کل اٹھے ہیں  بارش سے جوہر ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن، علامہ اقبال ٹاﺅن، گلبرگ، ڈیفنس، بادامی باغ، شادمان، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، ریلوے سٹیشن، فیصل ٹاﺅن سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سہانا ہو گیا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ جاری ہے

محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھا ر بارش کا امکان ہے۔

Continue Reading

پاکستان

شمالی وزیرستان آپریشن: 8 فوجی شہید، 9 دہشتگرد ہلاک

Published

on

operation

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید جب کہ 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے داخل ہونے اور ایک کمپاؤنڈ میں چھپے ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن  جنید، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا جب کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Continue Reading

مقبول خبریں