Connect with us

پاکستان

جائیداد والوں کی فہرست تیار

Published

on

متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی طور پر جائیداد بنانے والے ہزاروں پاکستانی کاروباری شخصیات پر ایک مرتبہ پھر تحقیقات کی تلوار لٹکا دی گئی ہے۔ ایف آئی اے کراچی کی جانب سے سال 2015 میں قیمتی زرمبادلہ کی تیزی سے بیرون ملک منتقلی کو روکنے کے سلسلے میں بیرون ملک خاص طور پر متحدہ عرب امارات میں جائیداد کی خریداری کیلیے کھربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف پاکستان اور دبئی میں سرگرم پراپرٹی ڈیلرز اور ڈیولپرز سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پرتحقیقات کا آغازکیاگیا تھا۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی میں انکوائری نمبر 15/28 درج کی گئی تھی تاہم ابتدا میں 50 اور بعدازاں مجموعی طورپر100 پاکستانی کاروباری(کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی) شخصیات کی متحدہ عرب امارات میں جائیداد ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ فارن ایسٹس ڈیکلیریشن ایکٹ 1972 کے تحت کسی بھی پاکستانی شہری کو بیرون ملک پراپرٹی خریدتے وقت اسٹیٹ بینک کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا توانکشاف ہوا کہ اس قانون کے تحت تاحال ایک بھی پاکستانی نے بیرون ملک جائیداد خریدنے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام نے وزارت خارجہ کے ذریعے اپنے پاس موجود فہرست کے مطابق پاکستانی شہریوں کی جائیداد کی تحقیق کیلیے دبئی حکام سے رابطہ کیا تاہم تاحال3 سال گزرجانے کے باوجود دبئی حکومت نے اس سلسلے میں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ یہ وہ مقام تھا جہاں ایف آئی اے کی تحقیقات کا سلسلہ رک گیا، تحقیقات تقریباً 3 سال تک تعطل کا شکار رہی اور سینئر پولیس افسر بشیر میمن کی جانب سے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انکوائری کو دوبارہ فعال کرنے کا عندیہ دیا گیا تاہم اس سلسلے میں حائل قانونی رکاوٹوں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایف آئی اے کو تاحال معلومات فراہم نہ کرنے اور کرپشن کا ایک نیا دروازہ کھولنے کے خدشات کے پیش نظراس سلسلے میں غوروخوص جاری تھا کہ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو جامع تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران متحدہ عرب امارات میں اثاثے رکھنے والی کاروباری شخصیات کی تعداد تقریباً 4 ہزار سے تجاوز کرچکی تھی تاہم جب مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں شامل ناموں کی فہرست تیار کی گئی تو اب تک مجموعی طور پر1200 سے1500 کے قریب پاکستانی کاروباری شخصیات کے نام حاصل ہوئے۔
ایف آئی اے نے اس سلسلے میں لاہور میں 31 اور کراچی میں 22 نئی انکوائریاں رجسٹرڈ کیں اور اینٹی کرپشن سرکل کے ہر آئی او کو3 انکوائریاں دی گئیں ۔ ہر انکوائری میں 13 کاروباری شخصیات کے نام رکھے گئے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے کاروباری شخصیات کو 2 مرتبہ نوٹسز جاری کرچکی ہے تاہم کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ تحقیقات کو دوبارہ فعال کرکے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور کرپشن کا ایک نیا دروازہ کھولا گیا ہے۔ بیرون ملک جائیداد رکھنے والوں میں بیوروکریٹس اور سیاستدان سرفہرست ہیں۔
سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور لیڈنگ امپورٹرہارون اگر نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی یو اے ای، برطانیہ اورامریکا میں جائیداد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، ہرسیاسی جماعت کے چیدہ چیدہ رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر بیرون ملک پراپرٹی میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے تاہم تاجر اور صنعتکاروں کی گردن پتلی ہے اس لیے کسی بھی قسم کے احتساب کا آغازان سے کیا جاتا ہے اور بعد ازاں مک مکا کرکے معاملے ہی دبادیا جاتا ہے۔
ہارون اگر نے کہا کہ سیاستدان اور بیوروکریٹس تو ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرتے ہیں، ان کی جائیداد چوری، ڈکیتی اور کرپشن کے پیسے سے خریدی جاتی ہیں تاہم ان کے خلاف کبھی بھی کارروائی نہیں کی جاتی۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایف آئی اے نے حوالہ اورہنڈی کے نام پر کاروباری افراد کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا اور اب ایف آئی اے کیلیے کرپشن کا ایک نیا در کھول دیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان

بچے کو اغوا کرنیوالا افغانی باشندہ گرفتار

Zeeshan Ali

Published

on

afghan shehri

کراچی کے علاقے زمان ٹاﺅن پولیس نے اہل محلہ کی مدد سے کمسن بچے کو اغوا کر کے فرار ہونے والے افغانی باشندے کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

زمان ٹاﺅن کے علاقے کورنگی سیکٹر 51 سی میں پولیس نے اغوا کار عبدالخالق کو گرفتار کر کے اس کے پاس موجود تھیلے سے 3 سالہ ارسلان کو بازیاب کرلیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او انظار عالم نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالخالق 15 روز قبل افغانستان سے کراچی آیا ہے جو علاقے میں کچرا چن رہا تھا کہ اس دوران ملزم نے گلی میں کھیلنے والے بچے 3 سالہ ارسلان کو پکڑنے کے بعد بوری میں ڈال فرار ہو رہا تھا کہ کمسن ارسلان نے شور مچاتے ہوئے بوری سے باہر نکلنے کی کوشش کی جبکہ اہلخانہ اور اہل محلہ نے بھی ملزم کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر اسے پکڑ لیا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو اردو نہیں ا?تی اور ملزم سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مترجم افغان باشندے کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولس نے شہر سے بچوں کے اغوا کے حوالے گرفتار افغانی ملزم عبدالخالق سے تفتیش کا فیصلہ کرتے ہوئے زمان ٹاﺅن پولیس سے مانگ لیا ہے تاکہ ملزم سے تفتیش میں اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس کا کمسن ارسلان کو اغوا کرنے کا کیا مقصد تھا۔

Continue Reading

پاکستان

پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری

Zeeshan Ali

Published

on

fawad chaudhry

وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاریک دور ختم ہوگیا، اب سی پیک منصوبے کے ذریعے پاکستان اب خطے میں میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ اور (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیراطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سے سوال کیا تھا کہ سعودی عرب کو سی پیک میں شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا۔ جس پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب میں کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کا پارٹنر بنانے بارے چین کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

کالا باغ ڈیم کی تعمیرپرحکومت نیا تنازعہ کھڑا نہ کرے:سراج الحق

Zeeshan Ali

Published

on

siraj ul haq

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تین صوبوں نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی،بھاشا ڈیم بنایاجائے،ڈیم کی تعمیرپرحکومت نیا تنازعہ کھڑا نہ کرے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کی موجودگی میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی،قوم موجودہ حکومت کے وعدوں اورمنشور پرعمل چاہتی ہے، نئے ٹیکسزسے عوام پربوجھ پڑے گا،کھاد کی قیمتیں بڑھنے سے کسان متاثرہونگے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے سیاسی کلچرمیں بہت زیادہ تلخی اورفاصلے ہیں، قانون کے مطابق ملک بھرمیں افغانیوں،بنگالیوں اوربہاریوں کوشہریت دی جائے۔

Continue Reading
afghan shehri
پاکستان30 منٹ ago

بچے کو اغوا کرنیوالا افغانی باشندہ گرفتار

fawad chaudhry
پاکستان36 منٹ ago

پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری

siraj ul haq
پاکستان41 منٹ ago

کالا باغ ڈیم کی تعمیرپرحکومت نیا تنازعہ کھڑا نہ کرے:سراج الحق

necta and SECP
پاکستان46 منٹ ago

نیکٹااورایس ای سی پی کا نان پرافٹ تنظیموں کوہدایت نامہ جاری

australia test team
کھیل51 منٹ ago

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز؛آسٹریلوی ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

terrorist arrest
پاکستان56 منٹ ago

چکوال دہشتگردی سے بچ گیا ،2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

sadiq sanjrani
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایشیا اقتصادی طاقت کا مرکز بن رہا ہے ،چیئرمین سینٹ

shah mahmood qureshi
پاکستان1 گھنٹہ ago

شاہ محمود قریشی بیرسٹرسلطان محمود کو کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی یقین دہانی

amir sohail and persaad
کھیل2 گھنٹے ago

22 سال بعد بدلہ لے لیا

atif khan
پاکستان2 گھنٹے ago

امیر حیدر ہوتی کی کامیابی چیلنج

chaudary fawad hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کو جواب

chief minister of sindh
پاکستان3 گھنٹے ago

دسویں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت

imran khan and sodi wali ahad
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین معاہدہ

faisal raza abdi
پاکستان4 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

Chief Minister's visit to the Central's Central Control Room
پاکستان4 گھنٹے ago

محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

hamid mir
پاکستان22 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان22 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

aleem khan
پاکستان22 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان15 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان21 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان5 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان19 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز18 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز4 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

bilal and isma
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان4 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

faisal raza abdi
پاکستان4 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

US President Trump
پاکستان4 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

Pakistan radio
پاکستان17 گھنٹے ago

پاکستان ریڈیو ہیڈکوآرٹرز لیز پر دینے کا فیصلہ

پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستانی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں