ہم نوالہ اور ہم پیالہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میاں نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق نیب کے نوٹس پر رد عمل میں کہا ہے کہ نیب کے اقدام سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا لہٰذا تفتیش ہونی چاہیےکہ چیئرمین نیب سے کس نے یہ غیر مناسب کام کرایا۔لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ’اللہ کا شکر ہے احسن اقبال کی جان بچ گئی، احسن اقبال پر حملے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، ہمیں اس کی گہرائی میں جانا ہوگا کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن سے عدم برداشت بڑھ رہا۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ ’آصف زرداری اور عمران خان ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، عمران خان خود کہہ چکے خیبرپختونخوا میں کرپشن ہوئی، وہ خیبرپختونخوا میں ایک پاکستان کی کوئی مثال دکھا دیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept