Connect with us

پاکستان

جرمانے کا حکم

Published

on

Airblue

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایئر بلیو ڈگریوں کی تصدیق نہ کرنے پر50 ہزار روپے اور شاہین ایئر لائن کو معلومات نہ فراہم کرنے پر ایک لاکھ جرمانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی آئی اے مبینہ نجکاری اور ڈگریوں کی تصدیق کے کیس کی سماعت کی گئی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں کی گئی ۔ایئربلیو کے ایم ڈی جنید خان عدالت میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتایا جائے ایئربلیومیں کتنے پائلٹس ہیں ،جس پر ایم ڈی جنید نے بتا یا کہ 101پائلٹس اور 251عملے کے افراد ہیں-
چیف جسٹس ڈگریوں کی تصدیق میں تاخیر پر برہم ہوئے اور کہا کہ ابھی تک ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں ہوئی ۔انہوں نے ایئر بلیو کو 50ہزار روپے جرمانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیسے فاطمہ فاﺅنڈیشن میں جمع کر وا دیں۔چیف جسٹس نے معلومات نہ ملنے پر شاہیں ائیر لائن کے سربراہ کی سرزنش کی اور ایک لاکھ جرمانہ کر دیا ۔عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ فاطمہ فاﺅنڈیشن میں جمع کر وا دیں۔

Advertisement

پاکستان

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

Ali Waqas

Published

on

cylinder blast in house

تربت کے علاقہ کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں، ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے موقع پر پہنچ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے طیارے کے ذریعے 12 شدید زخمی افراد کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے،ایف سی بلوچستان کی بروقت کارروائی سے 22 افراد کو بچا لیا گیا ہے،ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے موقع پر پہنچ متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، سلنڈر دھماکے میں خواتین اور بچے زخمی ہوئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

Ali Waqas

Published

on

FBR

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نئی گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری کی اجازت کے حکومتی فیصلے سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

جے ایس ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق نان فائلرز پر گاڑی خریدنے کی پابندی کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 2  ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں مجموعی طور پر 6فیصد کی کمی واقع ہوئی جو مالی سال 2015کے بعد سب سے زائد کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2018 کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت میں 12فیصد جبکہ ہنڈا گاڑیوں کی فروخت میں 3فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلیے پی ٹی آئی کی حکومت نے ترمیمی بجٹ 2018 میں گاڑیوں اور جائیداد کی خریداری پر پابندی کو ختم کر دیا ہے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور نہ صرف ہائوسنگ و تعمیرات بلکہ آٹو انڈسٹری کے شعبوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

Continue Reading

پاکستان

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

Zeeshan Ali

Published

on

tax

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کی بجائے اسے 0.4 فیصد سے 0.6 فیصد بڑھانے کو مایوس کن اور افسوسناک قرار دیا ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے ضمنی بجٹ میں بینک ٹرانزیکشن پر عائد وِدہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے کی بجائے اسے 0.4 فیصد سے 0.6 فیصد بڑھانے کو مایوس کن اور افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے دار اور ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا عزم دکھانے والی اس حکومت کے تمام نعرے خاک ہو گئے ہیں۔

تاجر کل بھی اپنے ہی پیسوں کے لین دین پر عائد اس ظالمانہ وِدہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے تھے اور آج بھی اسے تسلیم نہیں کرتے یہ حکومتی غنڈہ ٹیکس ہے جس کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور اس حوالے سے ملک کے تمام چیمبرز اور انجمن تاجران ایک پیج پر ہیں۔

خالد پرویز نے کہا حکومت نے 178 ارب کے نئے ٹیکس لگا کر ایسا بم گرایا ہے جس سے غریب، مڈل کلاس اور امیر کسی طبقے کے لیے خیر نہیں ہے۔ گیس چوری روکنے کی بجائے اس کی قیمت بڑھا دینا آسان حل سمجھا گیا ہے۔ ٹیکس چوروں کو پکڑنے، سمگلنگ کو روکنے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے عملی اقدام کرنے کی بجائے اضافی ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں جن کی بزنس کمیونٹی مذمت کرتی ہے۔

Continue Reading
cylinder blast in house
پاکستان10 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل20 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان31 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل52 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

murad ali shah
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم

مقبول خبریں