Connect with us

پاکستان

امیدوار فائنل

Published

on

پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے 173 اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ عمران خان این اے، 53، 35، 95، 131 اور 243 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے۔ فواد چودھری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے۔ سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے۔عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے۔ غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔ عامر محمود کیانی این 61 راولپنڈی سے میدان میں اتریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چودھری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے۔ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جبکہ پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی بورڈ نے زیادہ تر حلقوں کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ایک نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا۔ ہمیں ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئیں لیکن یہ فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ممکن نہیں تھا اور امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے نہایت محنت اور دیانتداری سے فیصلے کئے اور جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے طلب کی اور دیرینہ کارکنان اور پارٹی کیساتھ وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم نے بہترین امیدوار میدان میں اتارنے کی کوشش کی۔ مایوس ہونے کی بجائے نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔فردوس عاشق اعوان اور علی ترین کہاں سے الیکشن میں حصہ لیں گے؟ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے ٹیکسلہ کے حلقہ این اے 63 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی نے غلام سرور خان کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے عامر لیاقت حسین جبکہ فیصل واوڈا کو این اے 249 سے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ادھر تحریکِ انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والوں نے مسلم لیگ (ن) سے رجوع کر لیا ہے۔ ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصافِ میں شامل ہونے والے وقاص موکل ن لیگ کے آشیانے میں آ بیٹھے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وقاص موکل کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جس کے بعد انہوں نے اسی روز ہی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوسری جانب لاہور سے عبدالرشید بھٹی تحریکِ انصاف سے ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ میں آ گئے ہیں۔

Advertisement

پاکستان

پی آئی اے کی نا اہلی، مسافروں کو 10 گھنٹے کاطویل انتظار

Rashid Saeed

Published

on

pakistan international air line

کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے 316 کے مسافروں کے لیے ساڑھے 10گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد متبادل فلائٹ کا انتظام کردیا گیا، مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کردیے گئے۔

پرواز پی کے 316 کو گزشتہ رات 9 بجے لاہور روانہ ہوناتھا، مسافروں کے مطابق پرواز مسلسل تاخیر کا شکار تھی اور انتظامیہ کی جانب سے تاخیر کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی تھی۔

فلائٹ میں تاخیر کے باعث مسافروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں شدید احتجاج کیا جس کے باعث جناح ٹرمینل میں بورڈنگ متاثر ہوئی اور مختلف ایئر لائنز نے اپنے کاؤنٹرز بھی بند کر دیے۔

تاہم 10 سے زائد گھنٹے گزرجانے کے بعد مسافروں کے لیے متبادل پرواز پی کے8316 کاانتظام کردیا گیاہے، فلائٹ میں 160 مسافر سوار ہیں اور 2 میتیں بھی موجود ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

9 محرم الحرام ‘افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر پابندی

Rashid Saeed

Published

on

Afghan refugees

پشاورمیں نویں محرم الحرام کے موقع پر بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور افغان مہاجرین کے شہرمیں داخلے سمیت دیگر پابندیا ں عائد رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ پشاورکیمطابق آج نویں محرم الحرم کے موقع پردفعہ 144 پر سختی سے عمل کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سوری، بغیر نمبر اور بوگس نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کے استعمال آتش گیرمواد کی خرید و فروخت اورامام بارگاہوں کے قریب مکانات کی چھتوں پر کھڑے ہونے پرپابندی پرسختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان مہاجرین کے اندرون شہر اور کینٹ ایریا میں داخلے پرآج بھی پابندی رہے گی۔

Continue Reading

پاکستان

امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت

Rashid Saeed

Published

on

navy chief admerial zafar mehmood abbasi

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے،سمپوزیم میں سربراہ پاک بحریہ کی شرکت خطے کے امن میں پاکستان کے عزم کی عکاسی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم کے انعقادکا مقصد مشترکہ میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی بحری اقوام کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ سمپوزیم میں 150ممالک کے وفود سمیت 80ممالک کی بحری افوج کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

اٰیڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

Continue Reading
pakistan international air line
پاکستان2 منٹ ago

پی آئی اے کی نا اہلی، مسافروں کو 10 گھنٹے کاطویل انتظار

Afghan refugees
پاکستان23 منٹ ago

9 محرم الحرام ‘افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر پابندی

meera
شوبز25 منٹ ago

بے روزگار اداکارہ کونئی جاب مل گئی

sarmad khoosat
شوبز34 منٹ ago

سزائے موت کے قیدی کا کردار

south korean president
انٹرنیشنل39 منٹ ago

جنوبی کوریا کے صدر ماؤنٹ پیکٹو پہنچ گئے

financial services agency
انٹرنیشنل49 منٹ ago

ہیکرز کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ 7 ارب 40 کروڑ چرا لئے

navy chief admerial zafar mehmood abbasi
پاکستان1 گھنٹہ ago

امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت

facebook
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

فیس بک جعلی خبروں کو روکنے کیلئے ان ایکشن، وار روم قائم

auction of Buffaloons
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

yousaf khan
شوبز2 گھنٹے ago

نو سال گزرگئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی آج دورہ سعودی عرب سے وطن واپسی متوقع

bangladash and afganistan
کھیل2 گھنٹے ago

ایشیا کپ: بنگلادیش اور افغانستان آج آمنے سامنے

driving
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے سکول قائم کرنے کا عندیہ

D R C
کھیل8 گھنٹے ago

سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم

flood
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

نائیجیریا: سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک

mariyam nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان15 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam orang zaib
پاکستان17 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

bilawal
پاکستان13 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

sardar atiq
کشمیر13 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

nawaz shrif
پاکستان18 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

faisal javed
پاکستان21 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

nawaz maryiam and safdar
پاکستان18 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

national accountability beauru
پاکستان19 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Prime Minister imran khan interview
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

police crack down
پاکستان11 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

peoples party
پاکستان18 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

k-Electric company
پاکستان17 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

مقبول خبریں