Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

کل طلب

Published

on

ایف آئی اے نے اربوں روپے کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو کل طلب کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو کل بیان ریکارڈ کیلئے طلب کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے دونوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ آصف زرداری اور فریال تالپر کے اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی، اس پر ایف آئی اے حکام دونوں سے تفتیش کریں گے۔

Advertisement

پاکستان

تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3757 کینال اراضی واگزار

Rashid Saeed

Published

on

opration against illegal construction

تجاوزات کے خلاف آپریشن، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی رپورٹ جاری ، شہر بھر سے آپریشن میں مجموعی طور پر 3757 کینال اراضی واگزار کروائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ذریعے واگزار کروائی گئی اراضی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق16 ارب 8 کروڑ 70مالیت کی اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 182 کنال، محکمہ جنگلات کی 354 کنال اور رنگ روڈ اتھارٹی کی 663 کنال اراضی سے قبضہ چھڑایا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران ریونیو کی 2556 کنال اراضی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 2 کنال جگہ کو واگزار کرایا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی پانچوں تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

Continue Reading

پاکستان

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

Rashid Saeed

Published

on

gas

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، فوجی میسز اور اسپتالوں کے کم سے کم گیس نرخوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر ایک اور گیس بم گرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے آرڈیننس 2002 کی شق 8 کی ذیلی شق 3 کے تحت نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہاؤسز، فوجی میسز اور لنگرز کے کم سے کم نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق یتیم خانوں، خیراتی اداروں اور رہائشی کالونیوں کیلئے بھی گیس کے کم سے کم نرخ بڑھا دیے گئے ہیں اور کم سے کم گیس نرخ کا اطلاق بلک میٹرز پر ہو گا۔

اوگرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیش کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے کم سے کم گیس نرخ 4625 سے بڑھا کر 5880 روپے کیے گئے ہیں جب کہ بلک میٹرز پر کم سے کم نرخ 3600 روپے سے بڑھا کر 4680 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کے لیے مقرر

Rashid Saeed

Published

on

pervaiz musharif

سابق صدر پرویز مشرف کے اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اکبر بگٹی قتل کیس میں ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو کرے گا۔ سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ۔

یاد رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے جس پر عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Continue Reading
Advertisement
imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

سعودی عرب ڈالر دینے کو تیار اہم کردار کون ۔۔۔ بڑا انکشاف

muhammad abbas
کھیل23 گھنٹے ago

کامیابی اپنی بیٹی کے نام کرتا ہوں

sindh police
پاکستان22 گھنٹے ago

تبدیلی آ گئی ۔۔۔ سندھ پولیس1 ارب کی گاڑیاں خریدے گی

mathira
شوبز22 گھنٹے ago

روک سکوتو روک لو ’پرجوش‘۔۔۔ واپسی

doctor in sindh
پاکستان24 گھنٹے ago

سندھ حکومت کاانوکھا فیصلہ۔۔۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کی تیاری

foot ball match
کھیل18 گھنٹے ago

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

metro bus
پاکستان22 گھنٹے ago

عوام کیلئے سہولت ختم۔۔۔ سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ مقرر

prime minster meet with Qatari deligation
پاکستان15 گھنٹے ago

اہم ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

babar azam
کھیل23 گھنٹے ago

ٹیم کی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتا ہوں

artificial moon
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

چین کا حیران کن فیصلہ۔۔۔ مصنوعی چاند بنانے کا اعلان

gas
پاکستان15 گھنٹے ago

اوگرا کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ عوام پر گیس بم گرا دیا

faiz ul hassan chohan
پاکستان22 گھنٹے ago

ن لیگ والوں نے غنڈہ گردی کے سوا کچھ نہیں کیا

keerala mander
انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

کیرالہ مندر میں خواتین کا داخلہ ‘ سیاسی بن گیا

captain retired atta muhammad
شوبز19 گھنٹے ago

آرٹ ورک کی پاکستان میں پہلی بار نمائش قابل تعریف ہے

saqib nisar
پاکستان23 گھنٹے ago

آبی ذخائر کے حوالے سے اہم کانفرنس

مقبول خبریں