Connect with us

پاکستان

ریڈ وارنٹ کی درخواست نامکمل

Published

on

وزارت داخلہ نے نوازشریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کیلیے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کی انٹر پولی کے ذریعے گرفتاری کے لیے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی ریڈ وارنٹ کی درخواست کو نامکمل قرار دے دیا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے کوائف مکمل ہونے تک انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

پاکستان

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Ali

Published

on

debt

 آئی پی پیز کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر حکومت نے 50 ارب کے گردشی قرضے فوری طور پر ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. بجلی کمپنیوں کو ادائیگی کے لئے 8 قومی بینکوں سے ادھار لیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق 50 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی پر کیا گیا ہے، محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی، پیر کے روز 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جس کے بعد 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔ گردشی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 50 ارب روپے 8 پاکستانی بینکوں سے قرض لیے گئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

ایک دہشتگرد ہلاک

Zeeshan Ali

Published

on

IG KPK

آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کہا پرامن محرم کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے ہیں، کہتے ہیں ڈی آئی خان میں کامیاب کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے محرم کے حوالے سے پشاور شہر کا دورہ کیا، آئی جی نے صدرمیں جلوس کے لیے انتطامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے کے بارہ اضلاع میں سیکورٹی تسلی بخش ہے جہاں ضرورت تھی وہاں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی، سیکورٹی سے متعلق تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے محرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش جاری ہے۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ پرامن محرم کےلیے تمام تر وسائل بروئے کارلائے ہیں کوشش ہے شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو، انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں کامیاب کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ پورے صوبے میں بہتر صورتحال ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم نظر رکھ رہے. سکیورٹی کی وجہ سے موبائل سروس بند کی ہے۔ پولیس اورحساس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں جس کے نتائج نظر آ رہے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

پاکستان ریڈیو ہیڈکوآرٹرز لیز پر دینے کا فیصلہ

Zeeshan Ali

Published

on

Pakistan radio

وفاقی حکومت نے ریڈیو پاکستان ہیڈکوآرٹرز اسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت کو طویل مدت کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام شعبے پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی کی چھوٹی عمارت میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا جس سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ریڈ زون سیکٹر جی فائیو میں ریڈیو پاکستان کی7 منزلہ عمارت ہے جس میں مختلف شعبے قائم ہونے کے ساتھ ساتھ حساس آلات بھی نصب ہیں، حکومت نے اس کے تمام شعبے سیکٹر ایچ نائن میں قائم پاکستان براڈ کاسٹنگ کی چھوٹی عمارت میں منتقل کرکے ہیڈکوآرٹرز کی عمارت طویل مدت کے لئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر منسٹرز آفس دانیال گیلانی کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو ایک ماہ کے اندر عمارت خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

حکومت کے اس اچانک اور عجیب فیصلے پر ادارے کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عملی طور پر اتنی حساس عمارت کو انتہائی غیر محفوظ اور چھوٹی سی عمارت میں منتقل کرنا ناممکن ہے

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی نے ریڈیو پاکستان کی عمارت لیز پر دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیز معاہدہ ختم کیا جائے اور ریڈیو کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استوار کیا جائے تاکہ پاکستان کے اندر اور باہر ریڈیو پاکستان قومی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کردار ادا کر سکے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ریڈیو کی بلڈنگ کو لیز پر دینا قابل قبول نہیں۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان14 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان14 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

ishaq dar
پاکستان20 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا اپنے بارے میں بڑا فیصلہ

fawad chaudhary
پاکستان17 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

reham khan
شوبز21 گھنٹے ago

ایک اور مشکل

aleem khan
پاکستان14 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

debt
پاکستان8 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

chiarabordi
شوبز20 گھنٹے ago

تنقید کرنے والوں کے منہ بند

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان13 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

bahishti derwazah
پاکستان12 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

auction of Buffaloons
پاکستان23 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

Sara Khan
شوبز11 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

bilal and isma
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

مقبول خبریں