Connect with us

پاکستان

(ن) لیگ کی فائرنگ،ورکرجاں بحق

Published

on

(ن) لیگ کی فائرنگ،ورکرجاں بحق

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے جشن مناتے تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لودھراں میں تحریک انصاف کی الیکشن میں واضح برتر ی حاصل کرنے کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا جس پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے غصہ میں آکر تحرکی انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کا ایک کارکن جاںبحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں پر دوکارکنوں کی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جارہی ہے ۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں