Connect with us

پاکستان

نتیجہ کا اعلان کردیا

Published

on

نتیجہ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2018ءکے پہلے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پی پی 11 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے پریس کانفرنس میں پہلے نتیجے کا اعلان کیا نتیجے کے اعلان میں معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ تاخیر کا سبب کسی حد تک نیا سسٹم بنا جس میں تکنیکی دشواریاں پیدا ہوئیں اور موسم کی خراب صورتحال کے علاوہ سیکیورٹی بنیادوں پر تمام پریذائیڈنگ افسران کو کانوائے کی صورت میں لانا بھی تاخیر کی ایک وجہ تھی۔ انہوں نے دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والے بیرسٹر ہارون بلور، سراج رئیسانی، اکرام اللہ خان گنڈاپور اور دیگر تمام شہداءخصوصاً پاک فوج اور پولیس کے شہداءکے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور شہداءکے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں