Connect with us

پاکستان

سسٹم میں خرابی سے تاخیر

Published

on

ٹینڈر ووٹ کاؤنٹ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کا کہنا تھا کہ قوم کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور ان تمام اداروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے جمہوری عمل کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نتائج میں تھوڑی سی تاخیر پر فسانے بنادیے گئے جب کہ آرٹی ایس کے استعمال میں دشواریوں کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی لیکن یہ انتخابات سو فیصد صاف اور شفاف ہوئے ہیں۔ دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کوئی سازش نہیں کی جارہی، نتائج روکے نہیں جارہے بلکہ ابھی تیار ہی نہیں ہوئے، نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس کا لوڈ برداشت نہ کرنا ہے، آر ٹی ایس کے تحت فارم 45 بڑی تعداد میں نہیں مل سکے جب کہ تمام پریزائیڈنگ آفسران کو ہدایات کی ہیں کہ آر او آفس پہنچ کر نتائج جمع کرائیں، آدھے پونے گھنٹہ تک نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔
ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں کنفیوژن کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہوئی تاہم جلد ہی الیکشن کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔
ڈائریکٹر الیکشنز ندیم قاسم نے الیکشن نتائج میں تاخیر کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک نتائج آر اوز کے پاس نہیں آئیں گے اور وہ دستخط کر کے ہمیں نہیں دیتے الیکشن کمیشن نتائج جاری نہیں کرے گا، آر او صاحبان کے پاس 90 فیصد نتائج پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی الیکشن کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔ ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ آرٹی ایس کنفیوژن کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہوئی، آرٹی ایس کے ذریعے ہی فارم 45 ٹرانسمٹ ہورہا ہے جب کہ ہم نے ابھی تک کوئی رزلٹ نہیں دیا یہ میڈیا ہاوسز کی طرف سے رزلٹ اناؤنس کئےگئے۔

پاکستان

بجلی سپلائی بحال

Published

on

بجلی سپلائی بحال

کراچی کے علاقے کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل، گذری، ملیر ہالٹ، الفلاح، گلستان جوہر، گلشن اقبال کالونی اور ڈیفنس کے علاقوں میں بجلی بحال ہوگئی ہے ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں ٹرپنگ پہلے کی نسبت کم ہوگئی ہے ٹرمپنگ کی وجہ نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی ہے اگلے 2 سے 3 گھنٹے میں بجلی مکمل بحال کردی جائےگی۔

Continue Reading

پاکستان

5 افراد زخمی

Published

on

5 افراد زخمی

کراچی میں بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب عمارت کی بالکونی گرگئی ہے جس کے نتیجہ میں 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں واقع کی طلاع پر ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading

پاکستان

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

Published

on

الزامات حقائق پر مبنی نہیں

نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور قبضوں سے متعلق مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔ میرے والد نے 1985میں زمینیں خریدیں جبکہ میں اس وقت سکول میں پڑھتا تھا۔زمین خریدنا کوئی جرم نہیں ان زمینوں کا ریکارڈ موجود ہے ہر فورم پر پیش کروں گا۔ قبائلی علاقے سے کوئی الزام ہے تو سامنے لے آئیں اس کا جواب دوں گا میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا میں عمران خان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا عمران خان کے دھڑے کا ہوں قانون کے مطابق چلیں گے ایسی کارکردگی دکھاﺅں کا جو ماضی میں کسی وزیر اعلیٰ نے نہیں دکھائی ہوگی۔

Continue Reading

مقبول خبریں