Connect with us

پاکستان

پنجاب حکومت بنانے کا فیصلہ

Published

on

پنجاب حکومت بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب میں بڑا میچ پڑ گیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں گرفت کھو بیٹھی ،،تحریک انصاف آگے ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب کو پاکستانی سیاست کا مرکز کہاجاتا ہے۔ہر عام انتخابات میں پنجاب ہی یہ طے کرتا ہے کہ وفاق میں حکومت کون بنائے گا۔اس موقع پر عمران خان نے بھی اکثر اپنی تقریروں میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ لاہور پنجاب کا فیصلہ کرے گا اور پنجاب پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔اسی لیے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے خوب ہوم ورک کیا۔اس محنت کا اثر یہ ہوا ہے کہ انتخابات 2018کے نتائج میں مسلم لیگ ن کے مرکز سمجھے جانے والے حلقوں اور شہروں میں تحریک انصاف نے نقب لگا لی ہے۔اسلام آباد،راولپنڈی اور فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چرچے ہیں۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کی نشستوں کا احوال یہ ہے کہ اب تک پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے 123 سیٹوں پرواضح برتری مل چکی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس ابھی تک 132 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔پیپلز پارٹی کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 6 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔اس صورت میں حکومت بنانے میں سب سے اہم کلیدی کردار آزاد امیدوار ادا کرسکتے ہیں جنکو 27 سے زائد سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔اگر تحریک انصاف ان آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملا لیتی ہے تو وہ پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنی گالہ میں موجود تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ممکنہ صورتوں پر غور شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اکثریت حاصل کرتی ہے تو شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ بننے کے امکانات روشن ہیں۔

پاکستان

بیک چینل رابطوں کا انکشاف

Published

on

modi and imran

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آنے کو تیار ہو گئے تھے مگر اچانک ان کو پیغام بھجوایا گیا کہ آپ رک جائیں۔ عمران خان کے بھارتی نژاد برطانوی دوست انیل مسرت کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران خان اور مودی کے درمیان بیک چینل رابطے تھے جس کے باعث وہ پاکستان آنے کو تیار تھے مگر پاکستان کے ماحول اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابھی وہ نہ آئیں بلکہ وزارت خارجہ کی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

Continue Reading

پاکستان

شیڈول جاری

Published

on

استعفے مانگ لیے

صدر مملکت اور قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے کا عمل 27 اگست سے شروع ہو گا۔ صدر کے انتخاب کے لئے امیدوار 27 اگست 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخاب کے لئے اسی روز کاغذات نامزدگی کا اجراءکیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق صدر مملکت کے لئے پولنگ 4 ستمبر کو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گی جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر پولنگ 14 اکتوبر کو ہو گی۔ قومی اسمبلی کی 11 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 26 نشستوں پر انتخاب ہو گا۔

Continue Reading

پاکستان

اکرام الحق کوسیکرٹری دفاع تعینات کردیا

Published

on

قوم سے پہلا خطاب

وزیراعظم عمران خان نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کردیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع کے عہدے پر تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی جس کانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرام الحق کو سیکریٹری دفاع لگانے کی سمری وزیراعظم آفس کو بھجوائی جس کی وزیراعظم نے اب منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق کی تقرری2سال کےلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جبکہ موجودہ سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن 24 اگست کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں